Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 10:08 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کلم ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ کو عالمی کپ کیلئے ریسٹ

 

ویلنگنٹن، 2 دسمبر (یواین آئی)ورلڈ کپ سے صرف ڈھائی مہینے پہلے نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف اہم سیریز میں کپتان ہی بدل دیا۔ ٹیسٹ سیریز شاندار انداز میں برابر کرنے کے بعد برینڈن میک کولم غالباً آرام کی غرض سے وطن واپس جا رہے ہیں اور ان کی جگہ قائدانہ ذمہ داریاں کین ولیم سن کے سپرد کردی گئی ہیں۔ صرف میک کولم ہی نہیں بلکہ ان کے ساتھ دونوں اہم ترین تیز گیندبازوں ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ کو بھی روانگی کا پروانہ تھما دیا گیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ وہ وطن واپس جا کر سری لنکا کے خلاف آئندہ سیریز کی تیاری کریں گے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی کے جنرل منیجر بروس ایڈگر کا کہنا ہے کہ میک کولم، ساؤتھی اور بولٹ، تینوں نے حالیہ دنوں میں سخت اور طویل کرکٹ کھیلی ہے اور اس لیے ان پر موجود بوجھ کو کم کرنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے ہمیں عالمی کپ 2015ء کے لیے حتمی کھلاڑیوں کے انتخاب میں بھی مدد ملے گی اور ساتھ ساتھ مستقبل کے لیے کپتان کی حیثیت سے تیاری کے لیے کین ولیم سن کے تجربے میں بھی اضافہ ہوگا۔ ان کھلاڑیوں کی جگہ تیز گیندباز ایڈم ملنے اور آل راؤنڈر انتون ڈیوکچ کو طلب کیا گیا ہے، جو 4 دسمبر سے دو ٹی ٹوئنٹی اور اس کے بعد 5 ون ڈے مقابلوں کے لیے پاکستان سے کھیلیں گے۔کین ولیم سن ماضی میں تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں ملک کی قیادت کر چکے ہیں۔سری لنکا کے خلاف جس سیریز کی تیاریوں کے لیے تینوں اہم کھلاڑیوں کو وطن واپس بھیجا جا رہا ہے، وہ 2 ٹیسٹ اور 7 ون ڈے مقابلوں پر مشتمل ہے اور 26 دسمبر سے شروع ہوگی۔پاکستان کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کا ٹی 20 اور ون ڈے دستہ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا:کین ولیم سن (کپتان)، انتون ڈیوکچ، ایڈم ملنے، ٹام لیتھم، جیمز نیشام، ڈینیل ویٹوری، ڈیو براؤنلی، روس ٹیلر، کائل ملز، کوری اینڈرسن، لیوک رونکی،مارٹن گپٹل، مچل میک کلیناگھن، میٹ ہنری اور ناتھن میک کولم۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment