Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 01:18 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

بین ضلعی کرکٹ ٹورنامنٹ میں رامپورکو شکست دیکر بدایوں کا خطاب پر قبضہ

 

خان اسلان

رام پور،یکم دسمبر(ایس ٹی بیورو)بریلی زون کے بین ضلعی پولیس کرکٹ ٹورنامنٹ میں بدایوں کی ٹیم نے رامپور کو6وکٹ سے شکست دے کرکپ پر قبضہ کرلیا۔ شہیداعظم اسٹیڈیم بمن پوری میں منعقدہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں میزبان رامپورکامقابلہ بدایوں کی ٹیم سے ہواجس میں رام پورکی ٹیم کوشکست فاش کاسامناکرناپڑا۔ پہلے بلے بازی کرنے میدان پراتری رامپورکی ٹیم نے مقررہ 25 اوورمیں امت کے 35اورچاندویرکے32 رنوں کی بدولت 151رن کاحدف دیا۔ بدایوں کی جانب سے بہترین گیند بازی کرتے ہوئے وکاس نے دووکٹ حاصل کئے۔ حدف کاتعاقب کرتے ہوئے بدایوں کی ٹیم نے انکت کے دھنواں دھار 58رن کی بدولت 23اوورمیں ہی 154رن بناکرٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔رام پورکے گیندباز صرف 4کھلاڑیوں کوہی پویلین بھیجنے میں کامیاب ہوسکے۔ میچ میں شاندار مظاہرہ کرنے پربدایوں کے ونے کمارکومین آف دی میچ اورپوری سیریزمیں زبردست بلے بازی کامظاہرہ کرنے والے بدایوں کے انکت کومین آف دی سیریز منتخب کیاگیا۔میچ میں امپائرنگ کے فرائض سمیع اللہ خاں اورروی چاولہ نے انجام دئے۔ اس موقع پرکپتان پولیس سادھناگوسوامی نے کامیا ب بدایوں اور رنراپ رامپورکی ٹیم کوانعامات سے نوازا۔اسٹیڈیم میں اس دوران ایڈیشنل کپتان پولیس اے کے ورما، سی اوسٹی آل حسن خاں، سی اوملک ڈاکٹرتیج ویرسنگھ، سی اوبلاسپور، جوگیندرلال کے علاوہ بڑی تعدادمیں کھیل شائقین موجودرہے۔

...


Advertisment

Advertisment