Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 09:54 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ہیوز کیلئے ریکارڈ کی فکر نہ کرتے ہوئے 408 رن پر اننگز ڈکلیئر

 

سڈنی، یکم دسمبر (یو این آئی) آسٹریلیائی بلے باز فلپ ہیوز کے لئے ان کے مداحوں اور کرکٹر اپنے اپنے انداز میں محبت اور خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔اسی وجہ سے پیر کو ایک کلب میچ کے دوران گھریلو ٹیم نے ریکارڈ سے کچھ دور ہونے کے باوجود ہیوز کی ٹیسٹ کیپ نمبر 408 پر اپنی اننگز ڈکلیئر کردی۔کلب ٹیم شان میک آرتھر کے کھلاڑیوں نے وی آر آئی ڈیلاکامبے ٹیم کے خلاف اپنے میچ میں کلب کے ریکارڈ سے کچھ دور ہونے کے باوجود اپنی اننگز ڈکلیئر کردی۔ ٹیم اپنے کلب ریکارڈ سے اس وقت صرف 11 رن دور تھی لیکن ہیوز کو خراج عقیدت دینے کے لئے ٹیم نے ریکارڈ کی فکر نہ کرتے ہوئے کر اپنی اننگز 63 اووروں میں 408 رن کے اسکور پر ڈکلیئر کردی۔ ہیوز کا ٹیسٹ کیپ نمبر 408 ہے۔ ہیوز کی باؤنسر لگنے سے موت ہوگئی ۔ تھی اس وقت وہ 63 رن بناکر نا ٹ آوٹ تھے۔ ہیوز کے اس اسکور کو بھی اسکوربورڈ پر دکھایا گیا اور انہیں ریٹائرڈ ہرٹ دینے کے بجائے ناٹ آوٹ رکھا گیا ہے۔میک آرتھر نے انوکھے طریقے سے پیش کی گئی خراج عقیدت کے تعلق سے کہا کہ ہم نے سوچا تھا کہ ہم 408 کے اسکور پر پہنچ جائیں گے تو اننگز ڈکلیئر کردیں گے جو ہیوز کے لئے خراج عقیدت ہوگی لیکن جب ہم گراؤنڈ پر تھے تو اس وقت ہمیں یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ ہم نے 63 اووروں میں یہ اسکور بنایا ہے۔ یہ اتفاق ہے کہ یہ ہیوز کا ناٹ آوٹ آخری اسکور بھی ہے۔اس درمیان آسٹریلیائی وزیراعظم ٹونی ایبوٹ نے بھی پارلیمنٹ میں ہیوز کو خراج عقیدت پیش کی۔ انہوں نے کہاکہ ہیوز کی موت سے اہل وطن اتنے متاثر اس لئے ہوئے ہیں کیونکہ اس کرکٹر کی موت نہایت کم عمر میں ہوئی ہے۔ وہ ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کرنے والے تھے اور اپنے آخری میچ میں 63 رن پر ناٹ آوٹ تھے۔ہم سبھی اس نوجوان کھلاڑی کو اپنی جانب سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔




 

...


Advertisment

Advertisment