Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 01:28 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

تاج الاسلام کی تاریخی ہیٹ ٹرک سے بنگلہ دیش کا کلین سویپ

 

ڈھاکہ یکم دسمبر (یو این آئی)لیفٹ آرم اسپنر تاج الاسلام کی اپنے افتتاحی میچ میں تاریخی ہیٹ ٹرک کی بدولت بنگلہ دیش نے زمبابوے کو پانچویں اور آخری ون ڈے میں پیر کو 153 گیندیں باقی رہتے پانچ وکٹ سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 5۔0 سے کلین سویپ کر لی۔بنگلہ دیش نے زمبابوے کو 30 اوور میں 128 رن پر سمیٹنے کے بعد 24.3 اوور میں پانچ وکٹ پر 130 رن بنا کر جیت حاصل کی۔ بنگلہ دیش کے تاج الاسلام کو مین آف دی میچ اور مشفق الرحیم کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔اس میچ میں روبیل حسین کی جگہ اتارے گئے تا ج نے 27 ویں اوور کی پہلی گیند پر مایر کو آؤٹ کرکے پہلا وکٹ لیا۔ انہوں نے اس اوور کی آخری گیند پر تناشے پینیگارا کو آؤٹ کیا اس کے بعد انہوں نے 29 ویں اوور کی پہلی گیند پر جان اینیومبو اور دوسری گیند پر تیندئی چتارا کو آؤٹ کر کے اپنی ہیٹ ٹر ک پوری کی۔ اس کے ساتھ ہی وہ ون ڈے تاریخ میں اپنے پہلے میچ میں ہیٹ ٹرک بنانے والے پہلے گیند باز بن گئے ہیں۔زمبابوے کی طرف سے افتتاحی بلے باز ہیملٹن مسکادزا نے 54 گیندوں میں پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 52 رن اور ووسی سباندا نے 37 رن بنائے۔ تاج نے سات اوور میں محض 11 رن دے کر ہیٹ ٹر کسمیت چار وکٹ لئے جبکہ ایک دیگر لیفٹ آرم اسپنر نے سات اوور میں تیس رن دے کر تین وکٹ لئے اور زبیر حسین نے 41 رن پر دو وکٹ حاصل کئے۔بنگلہ دیش نے ہدف کو 24.3 اوور میں حاصل کر لیا ۔محمود اللہ نے 55 گیندوں پر دس چوکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 51 رن کی شاندار اننگز کھیلی ۔شبیر رحمان نے ناٹ آوٹ 13 رن بنائے۔ زمبابوے کے گیند بازوں نے 17 ایکسٹرا رن بھی دیئے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment