Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 09:59 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ہند۔آسٹریلیا پہلا ٹسٹ ایڈیلیڈ میں نو دسمبر سے متوقع

 

سیریز کے میزبان براڈ کاسٹر چینل نائن نے دی اطلاع،کرکٹ آسٹریلیا سے توثیق باقی

سڈنی،یکم دسمبر (یو این آئی) ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا اور اس کے نو دسمبر سے شروع ہونے کی پوری امید ہے۔ میزبان براڈ اسٹر چینل نائن نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ چینل نائن کے مطابق ایڈیلیڈ ٹیسٹ کو تین دن قبل نو دسمبر سے شروع کیا جائے گا جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ برسبین میں ہوگا جو 17 دسمبر سے شروع وگا۔چینل نے یہ بھی بتایا کہ سڈنی میں آخری ٹیسٹ کو تین دن آگے بڑھایا گیا ہے اور اب یہ چھ جنوری سے شروع ہوگا جبکہ میلبورن میں با سنگ ڈے ٹیسٹ( تیسرا) اپنے پہلے سے مقرر پروگرام کے مطابق 26 دسمبر سے شروع ہوگا۔ چار اور پانچ دسمبر کوایڈیلیڈمیں ہندوستان کے دو دن کا مشق میچ بھی کھیلنے کا امکان ہے۔ چینل نائن نے حالانکہ یہ خبر دی ہے لیکن کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کے ترجمان پیر کی رات تک چینل نائن کی طرف سے پیش کئے گئے پروگرام کی تصدیق نہیں کر سکے۔ برسبین ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہونا تھا لیکن بلے باز فلپ ہیوزکی آخری رسومات کی وجہ سی اے نے اس ٹیسٹ کو ملتوی کر دیا تھا۔ہیوز کی آخری رسومات بدھ کو ان کے آبائی شہر میکسویلے میں ادا کی جائیں گی حالانکہ اس سے پہلے تک پہلے ٹیسٹ کو منسوخ کرنے سے متعلق قیاس آرائی کی جا رہی تھی کیونکہ آگے کا پروگرام بہت مصروف ہے۔ ا یڈیلیڈ میں پہلا ٹیسٹ اور برسبین میں دوسرا ٹیسٹ کھیلنے کا مطلب ہوگا کہ ایڈیلیڈ،برسبین اور میلبورن ٹسٹ میچوں کو تین ہفتے کے وقفے میں مکمل کر لینا ہوگا سڈنی ٹیسٹ کو تین دن آگے کھسکایا گیا ہے جس سے تیسرے اور چوتھے ٹیسٹ کے درمیان ایک ہفتے کا فاصلہ رہے گا۔ سیریز کے معاملے پر دیگر حالات میں گابا اورا یڈیلیڈ ٹیسٹ میں کچھ دنوں کی تاخیر بھی ہو سکتی ہے یا پھر سڈنی میں نیوایئر ٹیسٹ کے بعد برسبین میں آخری ٹیسٹ کھیلا جائے حالانکہ اس سے سہ رخی سیریز کا پروگرام متاثر ہو سکتا ہے جس کے بعد عالمی کپ کھیلا جانا ہے سال 2015 میں ہونے والا آئی سی سی ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جانا ہے۔ اس سے پہلے سی اے نے ٹوئٹر پر اطلاع دی تھی کہ ہندوستانی ٹیم پہلے ٹیسٹ کی تاریخ طے ہونے تک ایڈلیڈ میں ہی رہے گی ۔ اپنے ساتھی کھلاڑی ہیوز کی موت کی وجہ سے غمزدہ آسٹریلیائی کھلاڑی فی الحال اس بات پر متحد ہیں کہ ایڈلیڈ میں پہلا ٹیسٹ کھیلا جانا صحیح فیصلہ ہے۔اس کے ساتھ ہی بتایا جا رہا ہے کہ میزبان ٹیم ہندوستان کے خلاف تاخیر سے سیریز شروع ہونے کی وجہ سے ایک کے بعد ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے تیار ہے اس سلسلہ میں سڈنی میں منگل تک کوئی سرکاری اعلان بھی ہو سکتا ہے۔ اس سے پہلے پیر کی دوپہر سی اے نے اس بات کی بھی تصدیق کی تھی کہ دونوں بورڈو ں کے درمیان میچوں کے تاریخ کے معاملے بات چیت کی جا رہی ہے میچ کے تاخیر سے شروع ہونے سے آسٹریلیائی ٹیم کے لیے ایک فائدہ ضرور رہے گا کہ اس کے کپتان مائیکل کلارک کوفٹ ہونے کے لئے مزید کچھ وقت مل جائے گا۔ اگر ایڈیلیڈ ٹیسٹ 12 دسمبر کو ہوتا ہے تو انہیں مزید وقت ملے گا کیونکہ گزشتہ کچھ دنوں سے کلارک ہیوز کے انتقال کی وجہ سے ری ہیبلیٹیشن میں شریک نہیں ہوسکے تھے۔ اس سے پہلے گابا ٹیسٹ میں کلارک کا کھیلنا مشکوک سمجھا جا رہا تھا۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment