Today: Tuesday, September, 25, 2018 Last Update: 06:39 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

پاکستان، نیوزی لینڈ ٹسٹ کے دوسرے دن کا کھیل مؤخر

 

شارجہ، 27 نومبر (یو این آئی)آسٹریلیا کے اوپنر فلپ ہیوز کی جوان موت نے دنیائے کرکٹ کو سخت صدمہ پہنچایا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکنیوزی لینڈ شارجہ ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل موخر کردیا گیا ہے۔فلپ ہیوز منگل کو شیفیلڈ شیلڈ کے ایک مقابلے کے دوران حریف گیندباز شان ایبٹ کا ایک باؤنسر سر پر لگنے کے بعد زخمی ہوگئے تھے۔ وہ میدان ہی میں ایسے بے ہوش ہوئے کہ دو دن بعد اسپتال میں انتقال تک ان میں زندگی کی کوئی رمق نہیں دکھائی دی۔ جب ان کی موت کی خبر شارجہ پہنچی تو شارجہ ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل شروع ہونے میں ڈیڑھ گھنٹہ باقی تھا۔ پھر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈز نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا کہ وہ کھلاڑیوں کو میدان میں نہیں اتاریں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر معین خان نے کہا کہ ٹیم فلپ ہیوز کی موت کی خبر پر صدمے میں ہے۔ وہ ابھی چند ہفتے پہلے ہی پاکستان کے خلاف انہی میدانوں پر کھیلے تھے۔ اس لیے کھلاڑی آج میدان میں نہیں اتریں گے۔اب شارجہ ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل کل یعنی جمعہ کو کھیلا جائے گا اور 30 نومبر کے بجائے یکم دسمبر ٹیسٹ کا آخری دن ہوگا۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment