Today: Wednesday, September, 26, 2018 Last Update: 09:56 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

مکہ باز منوج کمار ارجن ایوارڈسے سرفراز

 

نئی دہلی۔ 26 نومبر (یو این آئی) طویل قانونی لڑائی اور مخالفت کے بعد آخرکار مکہ باز منوج کمار کو بدھ کو یہاں مرکزی وزیر کھیل سربانند سونووال نے معروف ارجن ایوارڈ سے نوازا۔سال 2014 کے لئے ارجن ایوارڈ کی فہرست میں شامل نہ کئے جانے کی مخالفت میں منوج نے عدالت میں اپیل کی تھی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر کھیل نے منوج کو بین الاقوامی سطح پر ان کے تعاون کے لئے ارجن ایوارڈ سے نوازا۔ منوج 2010 کے دولت مشترکہ کھیلوں میں سونے کا تمغہ اور 2013 کی ایشیائی مکہ بازی چیمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیت چکے ہیں۔منوج نے ایوارڈ ملنے پر خوشی ظاہر کی ۔ حالانکہ اس دوران بھی ان کی ناراضگی نظر آئی۔ ہندوستانی مکہ باز نے کہا کہ میرا کام مکہ بازی کرنا ہے اور میں نے وہی کیا۔ میں اس ایوارڈ کا حقدار تھا لیکن پہلے مجھے اس کے لئے نظرانداز کردیا گیا۔ آخر کار یہ اعزاز ملنے پر میں خوش ہوں۔یاد رہے کہ منوج نے دلی ہائی کورٹ میں اس سلسلہ میں مقدمہ دائر کیا تھا جس میں وہ جیت گئے اور آخرکار وزارت کھیل کو منوج کی نامزدگی قبول کرنا پڑا۔ وزارت کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل نے عدالت میں اعتراف کیا تھا کہ سلیکشن کمیٹی نے ارجن ایوارڈ کے لئے منوج کے نام کی سفارش نہیں کی کیونکہ انہیں غلط فہمی تھی کہ منوج ڈوپنگ کیس میں شامل پائے گئے تھے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment