Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 08:53 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ریال میڈرڈ کیلئے رونالڈو کی 25 ویں ہیٹرک

ریال میڈرڈ کیلئے رونالڈو کی 25 ویں ہیٹرک

 

میڈرڈ،25ستمبر (یو این آئی) اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ہسپانوی فٹبال کلب ریال میڈرڈ کے لیے اپنی 25 ویں ہیٹ ٹرک اسکور کر لی ہے جبکہ ان کی اس کارکردگی کی بدولت میڈرڈ نے ایلچے کو 4 1 سے شکست دے دی۔ اسٹار فٹبالر نے ایلچے کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار گول اسکور کیے۔ میچ کے پندرھویں منٹ میں ریال میڈرڈ کے کھلاڑی کی جانب سے فاؤل کے باعث ریفری نے حریف ٹیم کو پنالٹی ایوارڈ کی جس پر گول کے بعد اسٹارز سے سجی لیگ ٹیم خسارے میں چلی گئی۔ تاہم پانچ منٹ بعد ہی گیرتھ بیل نے جیمز روڈری گوئیز کے پاس پر ہیڈر کے ذریعے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ کھیل کے 28 ویں منٹ میں ایلچے کے کھلاڑی کی جانب سے فاؤل پر امپائر نے ریال کوپنالٹی ایوارڈ کی جس پر رونالڈ نے اپنا کھاتا کھولا۔ پانچ منٹ بعد ہی رونالڈو نے مارسیلو کے پاس پر ہیڈر کے ذریعے گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری دوگنی کر دی۔ وقفے پر میچ میں ریال میڈرڈ کو 3۔1 کی برتری حاصل تھی۔

دوسرے ہاف کے 35 منٹ تک کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی تاہم کھیل ختم ہونے سے دس منٹ قبل رونالڈو نے ایک اور فیلڈ گول کر کے ریال کے لیے اپنی 25 ویں ہیٹ ٹرک اسکور کر ڈالی۔ کھیل ختم ہونے سے چند لمحات قبل انجری ٹائم میں رونالڈو کی ٹیم کو ایک اورپنالٹی ملی جس پر اسٹار کھلاڑی نے گول کر کے میچ میں چوتھا گول اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ٹیم کو میچ میں 5۔1 سے فتح دلا دی۔ یہ رونالڈو کا ریال میڈرڈ کے لیے چار دن میں ساتواں گول تھا جہاں اس سے قبل انہوں نے ہفتے کو ڈپروتیوو لا کرونا کے خلاف اپنی ٹیم کی 8۔2 سے کامیابی میں ہیٹ ٹرک اسکور کی تھی۔ 2009 میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو چھوڑ کر ریال میڈرڈ آنے والے اسٹار پرتگالی کھلاڑی پانچ سال میں ریال میڈرڈ کے لیے 25 ہیٹ ٹرک کر چکے ہیں جبکہ اب تک انہیں 253 میچوں میں 260 گول اسکور کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

...


Advertisment

Advertisment