Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 09:20 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

زخمی کلارک کا کرکٹ سے ریٹائر منٹ لینے کا ارادہ نہیں

 

ملبورن، 25 نومبر (یو این آئی) اپنے کمر کے درد اور اس کے علاوہ چوٹوں سے مسلسل دو چار آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کا اگلے ایک سال میں بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔کمر کے درد کی وجہ سے کلارک کو یمسٹرنگ چوٹ سے بھی گزرنا پڑ رہا ہے۔ کلارک کے پاؤں میں اگست سے لے کر اب تک تین بار چوٹ لگ چکی ہے جس کی وجہ سے وہ اگلے ہفتے ہندستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔کلارک نے کہا کہ اگلے 12 ماہ میں ریٹائرمنٹ لینے کا میرا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ میرا مقصد طویل عرصے تک آسٹریلیا کے لئے کھیلنے کا ہے۔ میں کرکٹ کے دونوں فارمیٹس کو پسند کرتا ہوں اور دونوں میں اپنا کھیل جاری رکھنا چاہتا ہوں ۔فٹنس کو لے کر کرکٹ آسٹریلیا سے ٹھننے کے دہانے پر پہنچے زخمی کپتان مائیکل کلارک ہندستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے چونکہ وہ جمعہ سے ایڈیلیڈ میں شروع ہو رہے دو روزہ پریکٹس میچ کے لیے وقت پر فٹ نہیں ہو سکے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا نے صاف طور پر کہا تھا کہ کلارک کو ایڈیلیڈ میں دو روزہ پریکٹس میچ کھیل کر چار دسمبر سے برسبین میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے اپنی فٹنس ثابت کرنی ہوگی۔ یمسٹرنگ چوٹ سے دو چار کلارک نے ایڈیلیڈ میچ کیلئے پیر کو خود کو فٹ قرار دیا لیکن کہا کہ وہ اپنی فٹنس ثابت کرنے کیلئے ہفتہ کو سڈنی گریڈ میچ کھیلیں گے۔ کلارک کے متضاد بیانات سلیکٹروں اور کرکٹ آسٹریلیا کو راس نہیں آئے ہیں۔ نیوز ور آسٹریلیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے طبی عملے سے مشورے کے بعد بیان جاری کیا تھا۔بیان میں کہا گیا تھا، مائیکل اگر پریکٹس میچ کھیلتے ہیں اور فٹ ہو جاتے ہیں تو سلیکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ ٹیسٹ ٹیم میں اپنی جگہ لے سکتے ہیں۔ اگر وہ پریکٹس میچ نہیں کھیل پاتے ہیں اور مسلسل چوٹوں کو دیکھتے ہوئے وہ اس ہفتے کوئی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment