Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 11:01 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

گیندبازوں کے بعد بلے بازوں نے بھی خوب کی پریکٹس

 

ہندوستانی کھلاڑیوں کی پانچ نصف سنچریوں کے بعدسی اے الیون کیخلاف پریکٹس میچ ڈرا

ایڈیلیڈ، 25 نومبر (یو این آئی) مرلی وجے، چتیشور پجارا، وراٹ کوہلی، ردھمن ساہا اور کرن شرما کی بہترین نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستان نے سی اے الیون کے خلاف پریکٹس میچ کے دوسرے اور آخری دن منگل کو مقابلہ ڈرا کرانے کے ساتھ اپنی تیاریوں کو بھی پختہ کرلیاہے۔آسٹریلیا کے خلاف چار ٹسٹ میچوں کی سریز سے پہلے اپنی تیاریوں کو پختہ کرنے میں مصروف ہندستانی کر کٹ ٹیم کے گیند بازوں کے کمال کے مظاہرے کے بعد بلے بازوں نے بھی آسٹریلوی پچ پر اپنے کھیل کا جلوہ دکھایا۔ ہندستان نے اپنی پہلی اننگز کا کھیل دوسرے اور آخری دن 90اوور میں آٹھ وکٹ پر 363 رن بنا کر مکمل کیا۔ہندستانی ٹیم نے اس سے پہلے دن کا کھیل ایک وکٹ پر 55 رن سے آگے شروع کیا۔ اس وقت اوپنر مرلی وجے 32 اور چتیشور پجارا 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ کریز پر ڈٹے ہوئے تھے۔ مرلی نے ریٹائرڈ آؤٹ ہونے سے پہلے 82 گیندوں میں آٹھ چوکے لگا کر 51 رن جوڑے جبکہ پجارا بھی ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے اور 55 رن بنا کر پویلین لوٹے۔ پجارا نے 80 گیندوں میں 11 چوکے بھی لگائے۔ہندستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے چوتھے نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنے آپ کو اس آرڈر کے لئے بہتر ثابت کیا اور سب سے زیادہ 60 رن جوڑے وراٹ نے 114 گیندوں میں سات چوکے لگائے۔ ساہا نے نچلے آرڈر پر اچھی بلے بازی کی اور ناٹ آؤٹ 56 جبکہ دسویں نمبر کے بلے باز کرن نے ناٹ آؤٹ 52 رن بنائے۔ہندستان نے اپنا پہلا وکٹ پہلی اننگز کے پہلے دن شکھر دھون (10) کے طور پر کھو دیا تھا لیکن اس کے بعد دیگر بلے بازوں نے ایڈیلیڈ اسٹیڈیم میں کوئی نرمی نہیں برتتے ہوئے رنز رفتار کو جاری رکھا۔ دوسرے دن مرلی ٹیم کا پہلا شکار ہوئے اور ریٹائرڈ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔مرلی نے دوسرے وکٹ کے لیے پجارا کے ساتھ سب سے بڑی 85 رنز کی اہم شراکت نبھا ر ہندوستان کے لیے مضبوط شروعات کی۔ لیکن پھر پجارا بھی ریٹائرڈ آؤٹ ہو گئے۔ لیکن مڈل آرڈر کے بلے بازوں نے اچھی طرح مورچہ سنبھالا اور قائم مقام کپتان وراٹ نے رن بنانا جاری رکھا۔اگرچہ اجن یا رہانے بڑی اننگز نہیں کھیل سکے اور صرف 01 رنز بنا کر سیم گرمواڈے کی گیند پر ریان کارٹر کے ہاتھوں کیچ تھما بیٹھے۔ رہانے ٹیم کے 131 کے اسکور پر چوتھے نمبر کے بلے باز کے طور پر آؤٹ ہوئے۔ لیکن روہت اور وراٹ نے پانچویں وکٹ کے لئے 47 اور چھٹے وکٹ کے لیے وراٹ نے پھر رینا کے ساتھ 55 رن جوڑے۔روہت نے 46 گیندوں میں چار چوکے جوڑ کر 23 رنز بنائے جبکہ رینا نے 49 گیندوں میں پانچ چوکے اور دو چھکے لگا کر زبردست 44 رن جوڑے۔ اگرچہ وہ پیٹنسن کی گیند پر کارٹر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر اپنی نصف سنچری مکمل نہیں کر سکے۔ آٹھویں نمبر پر بلے بازی کرنے اترے ردھمن نے کمال کا مظاہرہ کیا اور اپنی 56 رن کی اننگ میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔نویں وکٹ کے لیے کرن اور ردھمن نے 78 رنز کی دوسری سب سے بڑی ناٹ آؤٹ ساجھیداری کی ۔دسویں نمبر پر کھیلنے اترے ر ن بھی نچلے آرڈر پر کمال کی بلے بازی کی اور 54 گیندوں میں پانچ چوکے اور دو چھکے لگا کر ناٹ آؤٹ 52 رن جوڑ ڈالے۔آسٹریلیا کی جانب سے جوش لیبر نے 55 رن پر دو، میتھیو شارٹ نے 60 رن پر ہندستان کے دو وکٹ لیے جبکہ جونٹے پیٹنسن اور گرمواڈے کو ایک ایک وکٹ ہاتھ لگا۔ا یڈیلیڈ میں ہی ہندستان اور سی اے الیون کے درمیان 28 سے 29 نومبر تک دوسرا دو روزہ پریکٹس میچ شروع ہو گا۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment