Today: Tuesday, November, 20, 2018 Last Update: 09:49 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

سرجوبالا اور سویٹی کو ملا چاندی کا تمغہ

 

جیجو؍جنوبی کوریا، 24 نومبر (یو این آئی) ہندوستان کی خاتون مکہ باز سرجوبالا شام جیتسابم اور سویٹی آٹھویں عالمی خاتون باکسنگ چیمپئن شپ کے فائنل میں فاتحانہ مہم کو جاری نہیں رکھ سکیں اور پیر کو اپنے اپنے زمروں کے مقابلوں میں ہار گئیں جس سے انہیں چاندی کے تمغہ سے اکتفا کرنا پڑا۔سرجوبالا کو اپنے لائٹ فلائی ویٹ 48 کلوگرام زمرے میں دنیا کی تیسرے نمبر کی کھلاڑی قزاخستان کی ناظم کائیوف سے شکست کھانی پڑی۔ ناظم نے سابقہ عالمی چیمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ ایک دیگر میچ میں ہندوستان کی تمغے کی امید سویٹی چین کی یانگ شیولی کے ہاتھوں اپنے 81 کلوگرام لائٹ ہیوی ویٹ زمرے میں ہارکر ختم ہوگئی۔ چیمپئن شپ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ہندوستانی مکہ باز طلائی تمغے سے صرف ایک قدم دور رہ گئیں اور اس ہار کے ساتھ انہیں چاندی کے تمغہ سے اطمینان کرنا پڑا ہے۔ ہندوستان اس بار عالمی چیمپئن شپ میں اپنی سابقہ کارکردگی کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس نے سال 2012 میں چین میں ہوئی چیمپئن شپ میں صرف ایک کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ دن کے پہلے میچ میں سرجوبالا اپنے جارحانہ انداز میں نظر نہیں آئیں اور قزاخستان کی کھلاڑی نے کئی بہترین پنچ دکھائے۔ ہندوستانی کھلاڑی پہلے راؤنڈ میں جیت درج کرنے میں کامیاب رہیں لیکن دوسرے راؤنڈ میں حریف کھلاڑی نے واپسی کر کے اسکور 1۔1 کی برابری پر پہنچا دیا۔ تیسرے راؤنڈ میں سرجوبالا نے جدوجہد کی۔ چوتھے اور فیصلہ کن راؤنڈ میں دنیا کی تیسرے نمبر کی کھلاڑی نے جارحیت کے ساتھ ہندوستانی کھلاڑی پر مکوں کی برسات کی اور راؤنڈ اور میچ دونوں جیت لئے۔ اس سے پہلے سویٹی کو اپنے سے کافی سخت حریف سے بھی سخت جدوجہد کے بعد شکست برداشت کرنی پڑی۔ پہلے راؤنڈ میں سویٹی نے حریف کھلاڑی کے خلاف کچھ جدوجہد کی اور چینی کھلاڑی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی لیکن دوسرے راؤنڈ میں وہ پوری طرح آؤٹ آف فارم نظر آئیں۔ ہریانہ کی مکہ باز نے پھر تیسرے اور چوتھے راؤنڈ میں واپسی کرنے کی کوشش کی لیکن گزشتہ راؤنڈ کی برتری سے چینی کھلاڑی نے جیت اپنے نام کر لی۔

...


Advertisment

Advertisment