Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 09:15 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ہندوستان کے خلاف پہلے ٹسٹ میں کلارک کی ٹیم میں شمولیت

 

میلبورن، 24 نومبر (یو این آئی) آسٹریلیائی کپتان مائیکل کلارک کو اگلے ہفتے ہندوستان کے خلاف کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں 12 رکنی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ لیکن کلارک کے لیے اس دوران اپنی فٹنس ثابت کرنا ضروری ہوگی۔کلارک کو جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران چوٹ لگی تھی جس کے بعد ان کا ہندوستان کے خلاف اہم چار ٹسٹ میچوں کی سیریز میں کھیلنا فٹنس پر منحصر ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ برسبین میں چار دسمبر سے شروع ہوگا۔لیکن 33 سالہ کلارک کے لیے بدھ تک فٹنس کو ثابت کرنا اہم ہوگا۔ کرکٹ آسٹریلیا (سی اے ) کے چیف سلیکٹر راڈ مارش نیکہا کہ کلار ک کیلئے فٹنس کو ثابت کرنا اہم ہوگا اور سی اے الیون کی جانب سے ایڈیلیڈ اوول میں دو روزہ پریکٹس میچ میں ان کے کھیل سے فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا ۔مارش نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کلارک ان پریکٹس میچوں میں اچھی کارکردگی پیش کریں گے اور پہلے ٹسٹ کے لیے فٹ ہو جائیں گے لیکن اس کے لئے پریکٹس میچوں میں انہیں اپنی فٹنس کو ثابت کرنا ہوگا۔ گزشتہ میچوں کو دیکھیں تو وہ چوٹ کے باوجود کھیل کر اپنی چوٹ کو اور بڑھا بیٹھے تھے جس سے ہم خطرہ نہیں اٹھا سکتے ہیں۔ اگر کلارک پریکٹس میچوں میں اپنی فٹنس کو ثابت نہیں کر پاتے ہیں تو ان کی جگہ کسی دوسرے بلے باز کو ٹیم میں لیا جائے گا ۔ اگرچہ سلیکٹروں نے اس متبادل بلے باز کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔غیر تجربہ کار تیزگیندباز جوش ہیزل وڈ کو جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران اچھی کارکردگی کی بدولت ٹسٹ سیریز میں جگہ دی گئی ہے۔ لیکن ان کے لیے آخری الیون میں جگہ بنانا مشکل ہو سکتا ہے کیونکہ چوٹ کے سبب طویل عرصہ بعد ٹیم میں ریان ہیرس کی بھی واپسی ہوئی ہے۔تیئس سالہ ہیزل وڈ کو بائیں ہاتھ کے تیزگیندباز مشیل اسٹارک کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ میزبان ٹیم میں مشل جانسن بھی ٹیم کے اہم تیزگیند بازی آرڈر کا حصہ ہیں جبکہ پیٹر سڈل بھی ہندوستان کے خلاف تیز گیند بازی کی کمان سنبھالیں گے۔سلیکٹر نے کہا کہ مارش آئندہ شیفیلڈ شیلڈ میچوں میں کھیلیں گے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ اہم سمر سیزن کیلئے بھی ٹیم میں موجود رہیں گے۔ اس کے علاوہ ٹیم ہندوستان کے خلاف چار تیز گیند بازوں کے ساتھ اترے گی۔ لیکن پاکستان کے خلاف اچھی کارکردگی پیش کر نے والے اسپنر ناتھن لیون بھی گیند بازی آرڈر میں شامل ہوں گے ۔نائب کپتان اور وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن کو بھی کندھے کی چوٹ پر قابو پانے کے بعد ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے دورے کے بعد گلین میکسویل کو ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے۔ ایسے میں مشیل مارش اور شین واٹسن آل راونڈ کا اہم کردار ادا کریں گے۔ ٹیم اس طرح ہے۔ مائکل کلارک (کپتان)، بریڈ ہیڈن ،ریان ہیرس، جوش ہیزل وڈ، مشیل جانسن ،ناتھن لیون، مشیل مارش، کرس روجرس ، پیٹر سڈل،ا سٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور شین واٹسن۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment