Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 11:11 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ہندوستانی گیندبازوں نے آسٹریلیا میں دکھایا دم

 

سی اے الیون کو 219 پر محدود کیا ، دھون کا وکٹ کھوکر ٹیم انڈیا نے 55رن بنائے

ایڈیلیڈ، 24 نومبر (یو این آئی) آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز سے پہلے پیر کو سی اے الیون کے خلاف دو روزہ پریکٹس میچ کے پہلے دن ہندوستانی گیندبازوں نے کمال کی کارکردگی سے مخالف ٹیم کو پہلی اننگز میں 219 کے اسکور پر آوٹ کر دیا۔ہندوستانی ٹیم نے دن کا کھیل ختم ہونے تک پہلی اننگز میں 16 اوورروں ایک وکٹ کے نقصان پر 55 رن بنا لیے ہیں لیکن شکھر دھون کی شکل میں ہندوستان کا ایک اہم وکٹ گر چکا ہے جبکہ سلامی بلے باز مرلی وجے 32 اور چتیشور پجارا ناٹ آؤٹ 13 رن بنا کر کیریز پر موجود ہیں ۔اس سے پہلے سی اے الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں5ء71 اوور میں 219 کا اسکور بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ ہندوستان حریف ٹیم سے اب 164 رن پیچھے ہے جبکہ اس کے نو وکٹ باقی ہیں۔ ہندوستان کی جانب سے گیند بازوں نے کمال کی کارکردگی پیش کی اور ورون آرون نے 17 اووروں میں 72 رن پر سب سے زیادہ تین وکٹ لیے جبکہ بھونیشور کمار نے 32 رن پر دو وکٹ، محمد شمی نے 52 رن پر دو وکٹ اور کرن شرما نے 30 رن دے کر دو وکٹ لیے۔ آف اسپنر روی چندرن اشون کو 22 رن پر ایک وکٹ ملا۔ آسٹریلیا کی اچھال بھری پچوں پر ہندوستانی بلے بازوں پر اضافی ذمہ دار ہوگی لیکن پریکٹس میچ میں گیندبازوں کا بھی جلوہ دیکھنے کو ملا۔ ہندوستان کی پہلی اننگز میں مرلی نیٹیم کو اچھی شروعات دی اور 50 گیندوں میں چار چوکے لگا کر ناٹ آؤٹ 32 رن جوڑے۔ لیکن دھون 20 گیندوں میں دو چوکے لگا کر 10 رن ہی جوڑ سکے تھے کہ وہ جوش لیبر کی گیند پر کپتان ایشٹن ٹرنر کو گیند تھما بیٹھے۔ تیسرے نمبر کے بلے باز اور ٹسٹ کے ماہر پجارا نے اننگز کو سنبھالا اور 26 گیندوں میں تین چوکے لگا کر ناٹ آؤٹ 13 رن جوڑے۔ دوسرے وکٹ کے لیے دونوں بلے بازوں نے 34 رن کی ناٹ آوٹ رفاقت نبھائی۔ لیکن ہندوستان کو دوسرے دن وکٹ محفوظ کرکے کھیلنا ہوگا۔ اس کے نو وکٹ باقی ہیں اور وہ سی اے الیون سے 164 رن پیچھے ہے۔اس سے پہلے ہندوستانی گیند بازوں نے بہترین کارکردگی پیش کرکے میزبان ٹیم کو مشکل میں ڈالا۔ سی اے الیون کا پہلا وکٹ تیزگیندباز اور کرکٹر آف دی ایئر بھونیشور کو ملا۔ انہوں نے میتھیو شارٹ کو بغیر کوئی رن بنائے پویلین بھیج دیا اور 01 رن کے اسکور پر حریف ٹیم کو پہلا جھٹکا دیا۔ہندوستانی گیندبازوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت سی اے الیون کے تین بلے باز صفر پر آؤٹ ہوئے اور پانچ بلے باز تو دہائی کے ہندسے کو بھی نہ چھو سکے۔ سلامی بلے باز ریان کارٹر نے سب سے زیادہ 58 رن جوڑے جبکہ کپتان ٹرنر نے 29 کیلون اسمتھ نے 40 اور جوش لیبر نے 18 رن جوڑ کر اسکور 200 کے پار پہنچایا۔ ہیری نیلسن 43 رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے ورون نے ایک کے بعد ایک ٹرنر اور اسٹیونس کو آؤٹ کرکے حریف ٹیم کو 52 کے اسکور پر دو جھٹکے دیئے ۔ کرن نے آخری بلے بازوں ڈیوڈ موڈی (صفر) اور ہیری ونوے (07) کو آوٹ کیا تو شمی نے مڈل آرڈر کے بلے بازوں جونٹے پیٹنسن (07) اور جوش لیبر (18) کے اہم وکٹ لئے۔ آرون نے ٹرنر، نک ا سٹیونس اور ایلیکس گریگوری کو پویلین بھیجا۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment