Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 10:17 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

سندر رمن کا اپنے خلاف عائد الزامات سے انکار

 

نئی دہلی، 23 نومبر (یو این آئی) آئی پی ایل کے چیف آپریٹنگ افسر سندر رمن نے آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات پرمبنی جسٹس مکل مدگل کمیٹی کی رپورٹ کے جواب میں سپریم کورٹ میں دائر ایک حلف نامہ میں اپنے خلاف عائد الزامات سے انکار کیا ہے۔مدگل کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ رمن سٹے بازوں کے رابطے میں تھے اور انہوں نے ایک میٹنگ میں ان سے آٹھ بار رابطہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق سندر رمن نے سٹے بازوں سے رابطہ کرنے کی بات قبول کی ہے لیکن سٹے بازی کی سرگرمیوں میں شامل ہونے سے انکار کیا ہے ۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رمن کو چنئی سپر کنگس ٹیم کے افسر گروناتھ میئپن اور راجستھان رائلس کے شریک مالک راج کندرا کے سٹے بازی کی اطلاع تھی لیکن انہوں نے اس پر کوئی کارروائی نہیں کی۔سپریم کورٹ میں دائر حلف نامے میں رمن نے کہا کہ انہوں نے اپنے کام کو ایمانداری سے نبھایا ہے۔ رمن نے کہا ہے کہ آئی پی ایل کا سی ای او ہونے کی وجہ مشہور شخصیات اور حکام سمیت مختلف لوگوں سے ملاقات کرنا میرا کام ہے اور اس بنیاد پر مجھے غیر قانونی طرز عمل کا مجرم نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔رمن نے اپنے حلف نامے میں کہا کہ میں نے مینجمنٹ میں پی جی ڈگری حاصل کی اور کئی ملٹی نیشنل کمپنیوں میں کام کیا ہے۔ میرے پاس ایمانداری سے کام کرنے کے ساتھ بیس سال کا پیشہ ورانہ تجربہ ہے۔ میں نے بی سی سی آئی میں سال 2008 سے کام کرنا شروع کیا اور اس دوران میں نے کئی شخصیات، وی آئی پی سمیت کافی لوگوں سے ملاقات بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر بات چیت آئی پی ایل میچوں کا انتظام اور اس میں ان کی موجودگی کو یقینی کرانے کی ہوتی تھی۔ مدگل کمیٹی کی رپورٹ میں اس کا واضح ذکر نہیں ہے کہ مجھے اس کا علم تھا کہ مشتبہ شخص سٹے باز کے رابطے میں ہے۔رمن نے کہا کہ وہ شخص بھی ایک سلیبریٹری ، فلم اسٹار اور ٹی وی اسٹار تھا اور آئی پی ایل کا سی ای او ہونے کے ناطے ان سے ملنا میرے کام کا حصہ ہے۔ سلیبریٹی ٹکٹ اور دعوت نامے کے لئے بھی رابطہ کرتے ہیں۔ ایسی گفتگو یا ملاقات غیر قانونی طرز عمل کا حصہ نہیں ہو سکتی ۔رمن ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے صدر کے عہدے سے دستبردار ہونے والے این شری نواسن، میئپن اور کندرا سمیت ان چار اہم افراد میں شامل ہیں جن کے نام کا اعلان سپریم کورٹ نے مدگل کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں اس ماہ کیا تھا۔ بی سی سی آئی نے گزشتہ ہفتے چنئی میں اپنی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ میں رمن کی حمایت کی تھی اور سپریم کورٹ میں ان کے دفاع میں ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس معاملے کی اگلی سماعت پیر کو ہوگی۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment