Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 10:27 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

صرف ایک ٹیسٹ میچ سے وراٹ کی کپتانی پر فیصلہ نہ کریں : اظہر الدین

 

نئی دہلی، 23 نومبر (یو این آئی) سابق ہندوستانی کپتان محمد اظہر الدین نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف صرف پہلے ٹیسٹ میچ کے نتیجے کی بنیاد پرہی ہندوستان کے قائم مقام کپتان وراٹ کوہلی کی قیادت کی صلاحیت پر فیصلہ نہیں کرنا چاہئے۔ہندوستان اور آسٹریلیا کے مابین چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ چار دسمبر کو برسبین میں شروع ہوگا اور ہندستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی کے زخمی ہونے کی وجہ سے وراٹ کوہلی اس میچ میں ٹیم کی کپتانی کریں گے۔اظہر الدین نے کہا کہ صرف ایک ٹسٹ میچ کی بنیاد پر آپ کو وراٹ قیادت کی صلاحیت پر تنقید نہیں کرنی چاہئے۔ یہ سمجھنا چاہئے کہ دھونی کے زخمی ہونے سے وراٹ کو کپتانی کرنے کا موقع ملا ہے۔ اس لیے میرا خیال ہے کہ ہم صرف ایک میچ سے انہیں آزما نہیں سکتے۔ ہمیں انہیں اکیلا چھوڑ دینا چاہئے۔ انہیں مزے لینے دیجئے اور پھر ان کے بلے کو بات کرنے دیجئے ۔آسٹریلیائی دورے پر گئی ہندوستانی ٹیم کی جیت پر پراعتماد اظہر الدین نے کہا کہ ٹیم انڈیا میزبان ٹیم سے زیادہ بہتر نظر آ رہی اور اسے ٹسٹ سیریز جیتنی چاہئے۔اظہر الدین نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہماری ٹیم اچھی ہے اور اگر ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف جیتنے میں ناکام رہی تو مجھے بہت مایوسی ہوگی۔ مجھے نہیں لگتا کہ آسٹریلیا کی ٹیم اتنی اچھی ہے جتنی وہ دو یا تین سال پہلے ہوا کرتی تھی۔آسٹریلیائی دورے سے عالمی کپ میں ہونے والے فوائد کے بارے میں اظہر الدین نے کہا کہ آپ آسٹریلیا کی وکٹ پر اور وہاں کے حالات کے مطابق کھیلیں تو میرا خیال ہے کہ یہ ٹیم کے لئے اچھا ہوگا۔ آپ کو اسے مثبت لینا چاہئے نہ کہ منفی۔ یہ اچھی بات ہے کہ ہندوستانی کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کے حالات کے مطابق کھیلنے کی عادت ہو جائے گی۔ اس سیریز سے ورلڈ کپ میں جانے سے پہلے ہندوستانی ٹیم وہاں کے حالات سے فائدہ اٹھا سکے گی ۔

 


 

...


Advertisment

Advertisment