Today: Monday, November, 19, 2018 Last Update: 11:14 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ سے ون ڈے سیریز جیتی

 

سڈنی، 23 نومبڑ (یو این آئی) شین واٹسن (82) اور آرون فنچ (76) کی بہترین بلے بازی اور دونوں بلے بازوں کے درمیان دوسرے وکٹ کے لئے رفاقت میں 100 رن کی ساجھیداری کی بدولت آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں پانچ گیندوں کے باقی رہتے 2 وکٹ سے ہراکر سیریز چار۔ایک سے جیت لی ہے۔جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کوئنٹن ڈی کاک (107) کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوور میں چھ وکٹ کے نقصان پر 280 رن بنانے میں کامیاب رہی لیکن بعد میں بارش کے سبب کھیل متاثر ہونے کے بعد آسٹریلیا کو 48 اوور میں ڈک ورتھ لوئس کی بنیاد پر جیت کے لئے 275 رن کا نشانہ دیا گیا جسے اس نے پانچ گیندوں کے باقی رہتے حاصل کرلیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے شین واٹسن نے فنچ کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 100 رن اور اسٹیو اسمتھ (67) کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لئے 81 رن کی شاندار رفاقت نبھائی۔واٹسن نے 93 گیندوں میں سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 82 رن بنائے۔فنچ نے 67 گیندوں میں 11 چوکوں کی مدد سے 76 رن بنائے جبکہ اسمتھ نے 67 رن کی اپنی اننگز میں چھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ آسٹریلیا کی حالانکہ شروعات اچھی نہیں رہی اور سلامی بلے باز ڈیون وارنر (21) ٹیم کے مجموعی اسکور 37 رن پر پویلین واپس لوٹ گئے تھے۔ اس کے بعد واٹسن نے اپنی لڑکھڑاتی اننگز کو سنبھالا ۔ اس کے ساتھ فنچ اور اسمتھ نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ اسمتھ کو پلیئر آف دی سیریزدیا گیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل سات اور کپتان جارج بیلی چار رن بناکرسستے میں آوٹ ہوئے جبکہ لوور آرڈر بلے باز دو ہندسے کے اسکور کو نہ پہنچ سکے۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ کی جانب سے کونٹن ڈی کاک نے جارحانہ بلے بازی کی ماظاہرہ کیا انہوں نے 123 گیندوں میں 14 چوکوں کی مدد سے 107 رن کی شاندار اننگز کھیلی جس کے لئے انہیں مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔ ان کے علاوہ فرحان بحرالدین نے اپنے کیریر کی بہترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے 41 گیندوں میں سات چوکوں اور دو چھکے کی مدد سے 63 رن بنائے۔ ریلو روسوف نے 51 رن کا تعاون دیا۔ آسٹریلیا کی جانب پیٹ کمنس نے 54 رن دے کر سب سے زیادہ تین وکٹ لئے جبکہ جیمس فاکنر اور اسمتھ کو ایک ایک وکٹ ملا۔ جنوبی افریقہ کی گیندبازی میں رابن پیٹرسن نے سب سے زیادہ متاثر کیا ۔انہوں نے 32 رن پر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔



 

...


Advertisment

Advertisment