Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 11:30 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

بھونیشور کمار کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ سے سرفراز

 

ممبئی، 22 نومبر (یو این آئی) ہندوستانی کے تیز گیندباز بھونیشور کمار نے کچھ سال پہلے وریندر سہواگ سے ان کی پالی امریگر ٹرافی کو قریب سے دیکھنے کی خواہش ظاہر کی تھی لیکن جمعہ کی رات جب بی سی سی آئی نے انہیں کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا تو میرٹھ کے نوجوان کرکٹر کا اس ٹرافی کو ہاتھ میں لینے کا خواب بھی پورا ہوگیا۔ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے میرٹھ کے نوجوان کھلاڑی بھونیشور کو ایک اعزاز ی تقریب میں کرکٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا اور پالی امریگر ٹرافی پیش کی۔ بھونیشور کو کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں آل راونڈ کارکردگی کے لیے یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ٹرافی کو دیکھ کر انتہائی جذباتی نظر آنے والے بھونیشور نے کہامجھے یاد ہے جب سال 08۔2007 میں وریندر سہواگ کو یہ ایوارڈ ملا تو میں نے ان سے کہا تھا کہ کیا میں اسے قریب سے دیکھ سکتا ہوں۔ میں اس وقت انڈر 19 ٹیم کا حصہ تھا۔ لیکن اب یہ ٹرافی کو اپنے ہاتھوں میں لینے کا میرا خواب بھی مکمل ہو گیا ہے ۔ گزشتہ دو برسوں میں اپنے آل راونڈ کارکردگی سے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں اہم کھلاڑی بن چکے بھونیشور نے اتنے کم وقت میں ہی قومی ٹیم کی جانب سے تینوں فارمیٹس میں کھیلا ہے۔ انہوں نے گیندبازی کے ساتھ ساتھ بلے بازی میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ پیش کیا ہے۔ اس سال کے شروع میں انگلینڈ کے دورے پر ہندوستانی ٹیم کا حصہ رہے بھونیشور نے سات ٹسٹ میچوں میں 22 وکٹ لینے کے ساتھ 263 رن بھی بنائے ہیں۔ انہوں نے 22 ون ڈے میچوں میں 17 وکٹ بھی اپنے نام کیے۔ بھونیشور نے کہا کہ میں اس ایوارڈ کے لیے اپنے ٹیم کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیونکہ ان کے بغیر یہ ٹرافی حاصل کرنا ممکن نہیں ہو سکتا تھا ۔اس درمیان ہندوستان کے سابق کپتان دلپ وینگسکر کو کرنل سی کے نائیڈو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وینگسکر نے کہا کہ میں ان لوگوں کی فہرست دیکھ رہا تھا جنہیں گزشتہ برسوں میں یہ ایوارڈ ملا ہے۔ مجھے یقین نہیں ہو رہا ہے کہ میں بھی اس اعزازی فہرست میں شامل ہو گیا ہوں۔ میں بی سی سی آئی کا اس کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment