Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 01:18 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

آسٹریلیا سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں :شاستری

 

ممبئی، 22 نومبر (یو این آئی) ہندوستانی کر کٹ کنٹرول بورڈ( بی سی سی آئی) کے ڈائریکٹر روی شاستری نے کہا ہے کہ اگر ہندوستانی نوجوان ٹیم آسٹریلیا سے بغیر متاثر ہوئے پوری مہم جوئی کے ساتھ کھیلے تو وہ یقیناًً میزبان ٹیم کیلئے بڑا ’چیلنج‘ثابت ہوگی۔ سابق ہندوستانی کپتان نے کہا کہ ہماری ٹیم میں کئی بہترین نوجوان کھلاڑی موجود ہیں ۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم سے متاثر ہوں۔ اگر آپ کی تیاری مکمل ہے تو کوئی وجہ نہیں ہے کہ آپ سیریز گنوائے۔شاستری نے کہا کہ آسٹریلیا یقیناً ہندوستان کے لیے ایک چیلنج ہے لیکن انہیں بھی یہ پتہ ہونا چاہیے کہ ہندوستانی ٹیم کے خلاف کھیلنا بھی آسان نہیں ہے۔ نوجوان کھلاڑیوں کی اس ٹیم میں بہت طاقت ہے ۔ 18 رکنی ہندوستانی کرکٹ ٹیم سنیچر کو ہی آسٹریلیا کے دورے کے لیے روانہ ہوئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چار ٹسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جانی ہے جس کا پہلا میچ چار دسمبر سے برسبین میں شروع ہو گا۔کرکٹ ڈائریکٹر نے ساتھ ہی کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ اتنے طویل دورے کے دوران وہ صرف کرکٹ کے بارے میں ہی نہ سوچیں بلکہ دورے کا اور آسٹریلیا کا مزہ لیں۔ ٹیم کے روانہ ہونے سے پہلے شاستری نے کہامجھے لگتا ہے کہ جب میچ نہ ہو تو کھلاڑیوں کو خود کو آرام دینا چاہیے۔ میں چاہوں گا کہ جب کھلاڑی کھیل نہ رہے ہوں تو وہ آرام کریں اور آسٹریلیا جیسے خوبصورت ملک کا نظارہ کریں ۔اگرچہ شاستری نے گلین میک گرا اور پیٹر سڈل کے ہندوستان کے کلین سویپ کی پیشین گوئی اور وراٹ کیلئے آسٹریلیا میں کپتانی کرنے میں دقت پیش آنے جیسے بیانات پر کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment