Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 11:19 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ٹیلر کی محنت رائیگاں،پاکستان نے دوسرا ٹسٹ میچ ڈرا کرایا

 

دبئی، 21 نومبر (یو این آئی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹسٹ میچ بغیر کسی ہار جیت کے ختم ہوگیا۔ پاکستان اس کے ساتھ ہی تین میچوں کی ٹسٹ سیریز میں ایک۔صفر کی برتری برقرار رکھی ہے۔ نیوزی لینڈ نے آج اپنی دوسری اننگز میں گذشتہ روز کے اسکور چھ وکٹ پر 167 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور راس ٹیلر (104) کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کو دوسری اننگز میں جیت کے لئے 261 رن کا نشانہ دیا۔ جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 196 رن ہی بناسکی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے راس ٹیلر نے اپنے گذشتہ روز کے اسکور 77 رن سے آگے کھیلتے ہوئے 133 گیندوں میں 12 چوکوں کی مدد سے 104 رن بنائے۔ جبکہ گذشتہ روز کے ناٹ آوٹ بلے باز مارک کریگ 53 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 34 رن پر آوٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے گیندبازوں یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر نے اپنی بہترین گیندبازی کا مظاہرہ کیا ۔ نشیب و فراز سے پر میچ میں یاسر شاہ نے 79 رن دے کر پانچ وکٹ حاصل کئے جبکہ ذوالفقار بابر نے 96 رن دے کر چار وکٹ لئے۔ جیت کے لئے پاکستان کی دوسری اننگز کی شروعات اچھی نہیں رہی اور سلامی بلے باز توفیق عمر چار رن بناکر ٹیم ساوتھی کی گیند پر وکٹ کیپر بی جے واٹلنگ کو کیچ دے بیٹھے۔ پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں تجربہ کار بلے باز یونس خان نے سب سے زیادہ 44 رن بنائے جبکہ اشد شفیق 41 رن بنا کرناٹ آوٹ رہے۔ سلامی بلے باز شان مسعود نے 40 رن کا اسکور ۔ اظہرعلی نے 24 اور وکٹ کیپر بلے باز شرفراز احمد نے ناٹ آوٹ 24 رن کا اسکور کیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور مارک کریگ نے دو ، دو وکٹ حاصل کئے ۔ ٹیم ساوتھی کو ایک وکٹ ملا ۔ دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کی جانب سے شاندار سنچری بنانے والے راس ٹیلر کو مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے اس میچ میں اسپن گیندبازوں نے اپنی بہترین گیندبازی کا مظاہرہ کیا انہوں نے 16 وکٹ حاصل کئے جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے اسپنروں نے چار وکٹ لئے۔

 

...


Advertisment

Advertisment