Today: Wednesday, September, 26, 2018 Last Update: 10:46 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

اسمتھ کے دم پر کنگاروؤں نے کیا سیریز پر قبضہ

 

میلبورن، 21 نومبر (یو این آئی) اسٹیون اسمتھ (104) کی شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے جمعہ کو جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں تین وکٹ سے جیت درج کرکے پانچ میچوں کی سیریز میں 1۔3 سے ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی ہے۔ سیریز میں پچھڑنے کے بعد جنوبی افریقہ نے پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور کپتان اے بی ڈی ویلئرس (91) کی پرمزاحمت اننگز کی بدولت مقررہ 50 اوور میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر اچھا اسکور کیا۔ لیکن آسٹریلیا نے اپنے گھریلو میدان پر جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 49 اوور وں میں سات وکٹ پر 268 رن بناکر جیت اپنے نام کرلی۔ اس جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے پانچ میچوں کی سیریز 1۔3 سے جیت لی ہے۔ مڈل آرڈر بلے باز اسمتھ نے ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے بازوں کے آوٹ ہونے کے بعد اپنی لڑکھڑاتی اننگز کو سنبھالا اور 112 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 104 رن بنائے۔ اسمتھ نے چھٹے وکٹ کے لئے میتھیو ویڈ کے ساتھ 121 رن کی ساجھیداری نبھائی۔ ویڈ نے 59 گیندوں میں چار چوکو ں اور ایک چھکے کی مدد سے 52 رن کی مفید اننگز کھیلی۔ میچ میں حالانکہ دونوں ٹیمو ں کے جیت کے امکانات برابر تھے لیکن آسٹریلیا کے مڈل آرڈر بلے بازوں نے اپنی ذمہ داری کو بخوبی انجام دیتے ہوئے ٹیم کو جیت کی منزل پر پہنچا دیا۔سلامی بلے باز آرون فنچ (22) ، ڈیوڈ وارنر (04) اور شین واٹسن (19) کے آوٹ ہونے کے بعد آسٹریلیا کو 86 رن پر زبردست جدوجہد کا سامنا تھا۔ اس موقع پر اسمتھ نے اننگز کو سنبھالا ۔ اسمتھ آخر تک میدان میں ڈٹے رہے اور ساتویں اور آخری بلے باز کی شکل میں آوٹ ہوئے۔ انہیں رابن پیٹرن نے پویلین لوٹایا ۔اسمتھ کو مین آف دی میچ دیا گیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے جارج بیلی نے 16، جارحانہ بلے باز گلین میکسویل نے 2 اور جیمس فاکنر نے ناٹ آوٹ 34 رن بنائے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے تیزگیندباز ڈیل اسٹین 9 اوور 47 رن پر دو وکٹ اور وین پارنیل نے 52 رن پر دو وکٹ حاصل کئے جبکہ کائل ایبٹ ، گلین میکلورین اور رابن پیٹرسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ کے بلے بازوں نے محتاط شروعات کی لیکن ڈی ویلئرس نے 88 گیندوں میں چھ چوکے لگاکر 91 رن کی اہم اننگز کھیلی۔ ٹیم کی جانب سے دوسری بڑی اننگز ڈیوڈ ملر نے 45 رن بنا کر کھیلی۔ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کیومنس نے 10 اوور میں 61 رن پر دو وکٹ اور فاکنر نے 45 رن پر دو وکٹ حاصل کئے۔ مشل اسٹارک ، ناتھن کاونٹر نائل اور میکسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment