Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 10:39 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

سائنا کی سنسنی خیز ہار، شری کانت سیمی فائنل میں

 

کولون، 21 نومبر (یو این آئی) دنیا کی چوتھے نمبر کی کھلاڑی سائنا نہوال کا ہانگ کانگ اوپن میں خطاب جیتنے کا خواب جمعہ کو خواتین سنگلز کے فائنل مقابلے میں چینی تائی پے کی تائی جو ینگ کے ہاتھوں شکست کے ساتھ چکنا چور ہو گیاجبکہ مردوں کے زمرے میں کے سری کانت نے سنگلز زمرے کے کوارٹرفائنل مقابلے میں حریف کھلاڑی کو شکست دے کر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔ چائنا اوپن جیت کر زبردست فارم میں چل رہی تیسری سیڈ کھلاڑی سائنا کو چھٹی سیڈ چینی تائی پے کی تائی جو کے ہاتھوں 39 منٹ میں21۔19، 21۔15سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔کیریر میں پہلی مرتبہ سرفہرست دس کھلاڑیوں میں پہنچنے والے چائنا اوپن چیمپئن شری کانت نے اپنی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا۔ انہوں نے کوارٹرفائنل مقابلے میں مقامی ہیرو ہانگ کانگ کے ویئی نان کو 36 منٹ میں 14۔21، 15۔21 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔ ایسا سمجھا جارہا ہے کہ چائنا اوپن کے بعد مسلسل دوسرا خطاب جیتنے کے لئے جدوجہد کرنے والے شری کانت کی سیمی فائنل میں راہ آسان نہیں ہوگی کیونکہ ان کا مقابلہ ٹاپ سیڈ چین کے چین لانگ سے ہوگا۔ جنہوں نے ایک دیگر کوارٹرفائنل میں جاپان کے تاکوما اوئیدا کو 11۔21، 16۔21 سے ہرایا۔ دو بار عالمی چیمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی ہندوستان کی پی وی سندھو کے سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد سائنا سے ہی ہانگ کانگ اوپن میں خطاب کی امید تھی۔ لیکن ملک کی چوٹی کی کھلاڑی کی شکست کے ساتھ یہ امیدیں ختم ہو گئی ہیں۔سائنا کی شکست کے ساتھ ہی خواتین کے سنگلز میں ہندوستان کی نمائندگی ہانگ کانگ اوپن میں ختم ہو گئی ہے۔ جمعرات کو عالمی درجہ بندی میں ایک مقام کی بہتری کے ساتھ سائنا چوتھے نمبر پر پہنچ گئی تھیں لیکن خواتین کے سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں وہ اپنی زبردست کارکردگی کو کوارٹر فائنل میں جاری نہیں رکھ سکیں۔ہندوستانی کھلاڑی کی یہ ہار اس لحاظ سے بھی حیران کن ہے کہ وہ تیسری رینک ہونے کے باوجود چھٹی رینک کھلاڑی سے شکست کھا گئیں اور تائی جون نے صرف 39 منٹ میں سائناکے چیلنج کو ختم کردیا۔ سائنا نے گزشتہ راؤنڈ میں امریکہ کی جیمی سباندھی اور بیون ژانگ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ اگرچہ میچ میں سائنااپنے روایتی کھیل کو پیش نہیں کرسکیں اور تائی جو کے 42 کے مقابلے صرف 34 پوائنٹس ہی جوڑ سکیں۔

 

...


Advertisment

Advertisment