Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 05:45 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ہاشم آملہ سب سے کم اننگز میں پانچ ہزار رن کے عالمی ریکارڈ کے قریب

 

سڈنی، 20 نومبر (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے سرکردہ بلے باز ہاشم آملہ نے سب سے کم اننگز میں دو، تین اور چار ہزار رن کا ریکارڈ قائم کرنے کے بعد اب سب سے کم اننگز میں پانچ ہزار رن کے عالمی ریکارڈ سے قربت کرلی ہے۔ انہیں یہ کارنامہ انجام دینے کے لئے صرف 90 رن درکار ہیں ۔جنوبی افریقہ عالمی کپ سے صرف چند ماہ قبل تیاریوں کے سلسلے میں آسٹریلیا کے دورے پر موجود ہے اور اب تک کھیلے گئے تین ایک روزہ مقابلوں کے بعد دوایک سے خسارے میں ہے ۔ تیسرے ایک روزہ میں آسٹریلیا نے جامع کارکردگی دکھا کر جنوبی افریقہ کو 73 رن سے زیر کیا اور ہاشم آملہ کی 17 ویں سنچری بھی اسے شکست سے نہ بچا سکی۔101 مقابلوں پر مشتمل کیریئر کے دوران ہاشم آملہ نے 17 مرتبہ سنچری بنائی ہے اور کل کا مقابلہ ملا کر 15 بار جنوبی افریقہ کو فتح نصیب ہوئی ہے۔ یعنی صرف دو بار ایسا ہوا ہے کہ ہاشم کی سنچری کے باوجود شکست نے جنوبی افریقہ کا در دیکھا ہو۔ مرد درویش ہاشم آملہ جتوا تو نہ سکے لیکن 102 رن کی اننگز کے دوران 5 ہزار ایک روزہ رن کے سنگ میل کے مزید قریب ضرور آ گئے ہیں۔ اب 101 ایک روزہ مقابلوں کی 98 اننگز میں ان کے رنز کی تعداد 4910 تک جا پہنچی ہے اور 5 ہزار رنز کے پڑاؤ تک پہنچنے کے لیے انہیں صرف 90 رنز کی ضرورت ہے۔ یوں وہ سب سے کم اننگز میں 5 ہزار رنز بنانے والے بلے باز بن سکتے ہیں۔ہاشم آملہ اس سے قبل سب سے کم اننگز میں 2 ہزار، 3 ہزار اور 4 ہزار رنز کے ریکارڈز بنا چکے ہیں اور اب ان کی نظریں ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز سر ویوین رچرڈز کے ریکارڈ پر ہیں جنہوں نے جنوری 1987ء میں صرف 114 اننگز میں 5 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا تھا۔ ہندستان کے وراٹ کوہلی بھی پچھلے سال اتنی ہی اننگز میں 5 ہزاری منصب پر فائز ہوئے۔ یوں یہ ریکارڈ مشترکہ طور پر ان دونوں بلے بازوں کی ملکیت ہے لیکن اب یہ ریکارڈ ہاشم آملہ کے نام ہو سکتا ہے۔ہاشم آملہ نے مارچ 2008ء میں اپنے کیریئر کے آغاز کے بعد 40 اننگز میں 2 ہزار رن مکمل کرکے ایشین بریڈمین ظہیر عباس کا ریکارڈ توڑا تھا۔ اس کے بعد صرف مزید اننگز کھیل کر انہوں نے سر ویوین رچرڈز کے تیز ترین 3 ہزار ون ڈے رنز کا ریکارڈ اپنے نام کیا اور پچھلے سال ہندستان کے خلاف ڈربن کے مقام پر اپنی 81 ویں اننگز میں 4 ہزار رن بنا کر ویو کے اس ریکارڈ کو بھی پاش پاش کردیا۔ اب وہ باآسانی 5 ہزار رنز کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں کیونکہ ان کے پاس صرف 90 رنز بنانے کے لیے 15 اننگز موجود ہیں۔پاکستان کی جانب سے سب سے کم اننگز میں 5 ہزار ون ڈے رنز بنانے کا اعزاز سعید انور کو حاصل ہے جنہوں نے 138 اننگز میں یہ مقام حاصل کیا تھا۔

سب سے کم اننگز میں 5 ہزار ایک روزہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست

1۔ ویوین ریچرڈز (ویسٹ انڈیز 114 اننگز۔

2۔ وراٹ کوہلی (ہندوستان) ۔114 اننگز۔

3۔ برائن لارا (ویسٹ انڈیز ) 118 اننگز۔

4۔ گرڈن گرینج (ویسٹ انڈیز) 121 انگز ۔

5۔ ابراہم ڈی ویلئرس (جنوبی افریقہ ) 124 اننگز۔

6۔ سوربھ گانگولی (ہندوستان) 126 اننگز۔

...


Advertisment

Advertisment