Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 10:13 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

سائنا، سری کانت کوارٹر فائنل میں داخل، سندھو کو شکست

 

کولون، 20 نومبر (یو این آئی) ہندوستان کی ٹاپ خاتون کھلاڑی سائنا نہوال اور اپنے کیریر میں پہلی مرتبہ بہترین پوزیشن حاصل کرنے والے سری کانت نے ہانگ کانگ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں اپنے مقابلے جیت کر باالترتیب خواتین و مرد زمرے سے کوارٹرفائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ہے جبکہ پی وی سندھو کو خواتین کے زمرے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سائنا نہوال نے خواتین کے سنگل زمرے کے دوسرے راونڈ کے میچ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے امریکہ کی بی وین ژانگ کو صرف 32 منٹ کے کھیل میں اکیس ۔ سولہ ، ساکیس ۔تیرہ سے شکست دی۔ مردوں کے سنگلز زمرے میں سری کانت نے دوسرے دور کے مقابلے میں تھائی لینڈ کے تانو ساک سائن سوم بونسوک کو 39 منٹ میں اکیس۔انیس، تیئس ۔اکیس سے ہراکر کوارٹرفائنل میں اپنی جگہ پکی کی۔ خطاب کی دیگر دعویداروں میں اہم مانی جارہی ساتویں سیڈ سندھو کو دوسرے دور کے مقابلے میں حیرت انگیز طور پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سندھو کو اس میچ میں غیرسیڈ کھلاڑی جاپان کی نوجومی اوکوہارا نے ایک گھنٹے ایک منٹ کے کھیل میں اکیس۔سترہ، تیرہ۔اکیس، اکیس ۔گیارہ سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔ اس سے قبل اولمپک میں کانسے کا تمغہ حاصل کرنے والی سائنا نہوال نے دوسرے دور کے میچ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے یکطرفہ انداز میں جیت درج کی۔ سندھو کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد خواتین کے سنگلز زمرے میں اب صرف سائنا نہوال ہندستانی چیلنج پیش کریں گی۔ سائنا نہوال کا کوارٹرفائنل کے میچ میں چینی تائی پی جو ینگ سے مقابلہ ہوگا۔ اس سے قبل مردوں کے ڈبلز زمرے میں منو آتری اور بی سمت ریڈی اور خواتین کے ڈبلز زمرے میں جوالا گٹا اور اشونی پونپا کی جوڑیوں جبکہ سنگلز میں آر ایم وی گروسائی دت، پروپلی کشیپ اور اجے جے رام ہار کر باہر ہوگئے ہیں۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment