Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 09:05 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

دورہ آسٹریلیا میں ہندوستان ہوگا کلین سویپ کا شکار : میک گرا

 

ہندوستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کھیل سکتے ہیں کلارک

سڈنی، 20 نومبر (یو این آئی) ہندوستان اور آسٹریلیا کے مابین آئندہ منعقد ہونے والی سیریز سے قبل آسٹریلیا کے سابق تیزگیندباز گلین میک گرا نے پیشن گوئی کی ہے کہ مہمان ٹیم کو غیر ملکی زمین پرچار۔ صفر سے کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔میک گرا نے سڈنی ہیرالڈ کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ہم نے 12۔2011 میں آسٹریلیا میں ہی ہندوستان سے چار۔صفر سے سیریز جیتی تھی۔ اس کے بعد ہندوستان نے اپنی سر زمین پر چار۔صفر سے کلین سویپ کیا تھا۔ اس حساب سے تو مجھے لگتا ہے کہ اس بار بھی صورتحال یکساں رہے گی اور ہندوستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں چار۔ صفر سے کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک کی خراب فارم اور خراب فٹنس کے علاوہ پاکستان کے خلاف ان کی مایوس کن کارکردگی کے باوجود میک گرا کا خیال ہے کہ کپتان مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم ٹسٹ سیریز میں میزبان ٹیم کے خلاف ناکام رہے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان آئندہ ماہ برسبین کے گابا میں ٹسٹ سیریز کا پہلا میچ کھیلا جانا ہے۔ میک گرا نے کہاجس طرح آسٹریلیائی ٹیم نے گزشتہ ایڈیشن میں کھیلا تھا وہ کمال کا کھیل تھا۔ اگر ٹیم اسی کارکردگی کو تھوڑا بھی دوہرا پاتی ہے تو وہ یقیناً ہندوستان کو شکست دے سکتی ہے۔ ہندوستانی ٹیم کا غیر ملکی سرزمین پر خراب ریکارڈ کا ذکر کرتے ہوئے میک گرا نے کہا کہ وہ ہمیشہ ہی آسٹریلیا کی اچھال بھری پچوں پر کھیلنے میں ناکام رہی ہے ۔ بیرون ملک میں ہندوستان کا ریکارڈ انتہائی خراب رہا ہے ۔ سال 1985 کے بعد سے ہندوستان نے یہاں 23 میں سے صرف دو ٹسٹ میچ ہی جیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے جو بھی میچ یہاں جیتے ہیں اس دوران سچن تندولکر، راہل دراوڑ اور وی وی ایس لکشمن جیسے کھلاڑی ٹیم کا حصہ رہے تھے۔ موجودہ ٹیم انڈیا میں اس طرح کا کوئی بھی بلے باز موجود نہیں ہے ۔ میک گرا فی الحال چنئی میں ایم آر ایف پیس فاؤنڈیشن کے تحت نوجوان تیز گیند بازوں کو تیار کرنے میں مصروف ہیں۔سابق آسٹریلیائی تیز گیندباز نے اپنے کیریئر میں 124 میچوں میں 64ء21 کی اوسط سے 563 ٹیسٹ وکٹ اپنے نام کئے تھے۔ انہوں نے 250 ون ڈے میچوں میں 381 وکٹ لینے کی کامیابی بھی اپنے نام کی۔
دوسری جانب آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک پیر میں چوٹ کے باوجود اگلے ماہ ہندوستان کے خلاف برسبین میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں کھیل سکتے ہیں ۔ فیزیو تھیریپسٹ ایلیکس کاونٹورس نے جمعرات کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کہا کہ کلارک نے ابھی دوڑنا شروع نہیں کیا۔ انہوں نے ابھی ایسی کوئی سرگرمی پیش نہیں کی ہے جیسی ہم چاہتے ہیں۔ اس لئے اس وقت وہ کھیلنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ لیکن مجھے امید ہے کہ وہ ہندوستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ تک ٹھیک ہو جائیں کیونکہ اس میں ابھی دو ہفتے کا وقت ہے۔33 سالہ کلارک 2011 میں آسٹریلیا ئی ٹیم کی کپتانی سنبھالنے کے بعد سے اب تک 39 ٹسٹ میچوں میں سے صرف ایک میں نہیں کھیلے۔ گزشتہ 12 ہفتوں میں تیسری مرتبہ کلارک کے پاؤں میں چوٹ لگی ہے جس کی وجہ سے انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز سے بھی ہٹنا پڑا۔ایلیکس نے کہا کہ کلارک چوٹ لگنے کی وجہ سے کافی مایوس ہیں لیکن وہ ایسی حالت میں نہیں ہیں جہاں باربار زخمی ہونے کی وجہ سے وہ ریٹائرمنٹ لیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کا امکان نہیں ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کلارک سے ہندوستان کے خلاف یا عالمی کپ میں سے کسی ایک میں کھیلنے کا اختیار دیں ۔سال 11۔ 2010 ایشز سیریز اور ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی شرمناک شکست کے بعد کلارک کی قیادت میں ٹیم کی پوزیشن میں تبدیلی آئی ہے۔ عالمی کپ میں رکی پونٹنگ کی کپتانی میں آسٹریلیائی ٹیم کوارٹر فائنل میں ہی باہر ہو گئی تھی۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے مابین چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ چار دسمبر سے برسبین میں شروع ہوگا۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment