Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 12:56 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

سرفراز اور ٹیلر کی زبردست مزاحمت سے دوسرا ٹسٹ دلچسپ مرحلے میں

 

پاکستانی وکٹ کیپر سرفراز احمد نے شاندار سنچر ی بناکر نیوزی لینڈ کو برتری سے روکا،راس ٹیلر نے دوسری اننگ میں نصف سنچری لگاکر عزت بچائی ،نیوزی لینڈکو 177رن کی سبقت

دبئی، 20 نومبر (یو این آئی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز شرفراز احمد (112) کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹسٹ کے چوتھے دن اپنی پہلی اننگز میں 393 کا اسکور کرلیا ہے۔ اس کے ساتھ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز کی بنیاد پر 10 رن کی برتری حاصل کی۔ چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے پر نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں چھ وکٹ کے نقصان پر 167 رن بناکر 177 رن کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں اپنے گذشتہ روز کے اسکور چھ وکٹ پر 281 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا لیکن لوور آرڈر میں وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کے علاوہ کوئی دوسرا بلے باز نیوزی لینڈ کے گیندبازو ں کی مزاحمت نہ کرسکا۔ سرفراز احمد نے 215 منٹ کے کھیل میں 195 گیندو ں کا سامنا کیا جس میں انہوں نے 16 چوکے لگائے۔ پاکستان کی جانب سے سرفراز اور راحت علی (ناٹ آوٹ 16) نے آخری وکٹ کی رفاقت کے لئے شاندار 81 رن جوڑے۔ راحت علی نے 105 منٹ تک کیریز میں کھڑے رہ کر 49 گیندوں کا سامنا اور تین چوکوں کی مدد سے 16 رن بنائے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساوتھی سب سے کامیاب گیندباز رہے ۔ انہوں نے 67 رن دے کر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور ایش سوڈھی نے دو،دو وکٹ لئے۔ مارک کریگ ، برینڈن میک کلم اور جیمس نشام کو ایک ایک وکٹ ملا۔ نیوزی لینڈ نے نتیجہ کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی دوسری اننگز تیز رن بنانے کی حکمت عملی کے ساتھ شروع کی ۔ سلامی بلے باز برینڈن میک کلم اور پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے ٹام لاتھم نے افتتاحی رفاقت میں 42 ر ن جوڑ کر ٹیم کو اچھی شروعات دی لیکن پاکستان کے یاسر شاہ نے انہیں اسدشفیق کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ لاتھم 9 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ تاہم برینڈن میک کلم اپنی نصف سنچری سے پانچ رن قبل ذوالفقار بابر کا شکار ہوئے۔ میک کلم نے 62 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 45 رن بنائے ۔چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے پر راس ٹیلر 93 گیندوں میں 10 چوکو ں کی مدد سے 77 رن اور مارک کریگ کھاتہ کھولے بغیر کیریز پر موجود ہیں۔ کوئی دیگر بلے باز قابل ذکر اسکور نہ کرسکا۔ پاکستان کی جانب سے ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ کامیاب گیندباز رہے۔ دونوں نے بالترتیب 60 اور 65 رن دے کر تین، تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment