Today: Tuesday, September, 25, 2018 Last Update: 06:49 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

نوجوان ٹیم انڈیا کی قیادت کرنے کیلئے تیارہوں:وراٹ

 

نئی دہلی، 19 نومبر (یو این آئی)سری لنکا کے خلاف ونڈے سیریز میں0۔5 سے کلین سویپ کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والے ہندوستان کے قائم مقام کپتان وراٹ کوہلی نے خود کو اس نوجوان ٹیم کی قیادت کرنے کے لئے تیار بتاتے ہوئے کہا کہ اگر ایک کپتان سست ہوتا ہے تو یہ بے وقوفی سے پْرنظر آتا ہے۔وراٹ نے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ(بی سی سی آئی ) کی سرکاری ویب سائٹ پر اکہ اگر میں لڑکوں سے جارحانہ کھیلنے کے لئے کہوں اور خود سست رہوں تو میں بے وقوف نظر آؤں گا۔ بالخصوص ایک نوجوان ٹیم میں جو کھلاڑی تجربہ کار ہے اسے ٹیم کی قیادت کرنی ہوتی ہے۔ ٹیم میں منفی سوچ بہت جلد پھیلتی ہے۔ آپ دیکھیں گے کہ دو کھلاڑی آؤٹ ہو جاتے ہیں تو چھ اور آؤٹ ہو جائیں گے ۔چھبیس سالہ اسٹار بلے باز وراٹ نے سری لنکا کے خلاف پانچ میچوں میں بالترتیب 22، 49، 53، 66 اور 139 رن ناٹ آؤٹ بنائے۔ اس نوجوان ہندوستانی ٹیم نے کمار سنگاکارا، مہیلا جے وردھنے، تلک رتنے دلشان اور انجیلو میتھیوز جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں سے پْر سری لنکا ئی ٹیم کا 0۔5 سے صفایا کر دیا۔ کھیل کے طریقہ کار کے بارے میں وراٹ نے کہا کہ پہلے میچ سے ہی میں نے جارحانہ کھیلنے کا کلچر پیدا کرنے اور ٹیم کو جیتنے کی عادت ڈالنے کے بارے میں کہا اور ٹیم نے اسے بہت اچھے طریقے سے اپنایا ۔ وراٹ نے کہا کہ جب نوجوان کھلاڑی اس طرح کی کارکردگی اور اوپر کے بلے بازوں کی جارحانہ اننگز کو دیکھیں گے تو وہ بھی اسے اپنانا چاہیں گے۔ ٹیم کا کپتان ہونے کے ناطے کسی کو ہدایت دینے سے قبل مجھے خود اسے اپنانا ہوگا۔ یہ مسلسل چلنے والی کوشش ہے میرے لئے یہ مشکل نہیں ہے کیونکہ میں ہمیشہ ایسے ہی کرکٹ کھیلتا ہوں ۔ مہندر سنگھ دھونی کے بیمار ہونے کی وجہ سے وراٹ کو سری لنکا کے خلاف کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی تھی اور قیادت کی صلاحیت کی وجہ سے ان کی کافی تعریف بھی کی گئی۔ سری لنکا کے خلاف اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت وراٹ آئی سی سی کی تازہ ون ڈے بلے بازی رینکنگ میں دوسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ٹیم انڈیا نے ٹاپ پوزیشن پر اپنی بادشاہت قائم رکھی ہوئی ہے۔

...


Advertisment

Advertisment