Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 11:53 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

سندھو ، سری کانت جیتے ، جوالا پونپا ہارے

 

ولون 19 نومبر (یو این آئی) عالمی چیمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی ہندوستان کی خاتون کھلاڑی پی وی سندھو اور حال ہی میں چائنا اوپن میں خطاب جیتنے والے مرد کھلاڑی کے سری کانت بدھ کو یہاں جاری ہانگ کانگ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں اپنے اپنے سنگلز مقابلے جیت کر دوسرے راؤنڈمیں داخل ہوگئے۔ٹورنامنٹ میں ساتویں سیڈ سندھو نے تھائی لینڈ کی بسانن اوگبومروگپان کو خواتین سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں 52 منٹ کی جدوجہد کے بعد 15۔21، 21۔16، 19۔21 سے شکست دیکر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔زبردست فارم میں چل رہے سری کانت مرد سنگلز میں ساتویں سیڈ چینی تائی پے کے چو تین چین کو ایک گھنٹے چھ منٹ کی سخت جدوجہد کے بعد 21۔18، 20۔22، 16۔21 سے شکست دیکر دوسرے راؤنڈ میں داخل ہوئے۔اگرچہ مرد سنگلز میں دیگر ہندوستانی کھلاڑی اجے جے رام کو شکست جھیلنی پڑی جے رام کو چوٹی سیڈڈ چین کے چین لوگ صرف 34 منٹ میں 13۔21، 7۔2 سے شکست دیکر اگلے دور میں پہنچے۔ اس سے قبل ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں ہندوستان کے منو اتری اور بی سمیت ریڈی کی جوڑی کو دوسری سیڈ انڈونیشیا کے محمد احسان اور ہنڈرا سوتیاوان کی جوڑی کے ہاتھوں 31 منٹ میں 21۔15، 21۔17 سے شکست جھیلنی پڑی۔مردوں کے ڈبلز کی طرح خواتین ڈبلز میں بھی ہندوستان کو مایوسی ملی۔ ملک کی چوٹی کی ڈبلز جوڑی جوالا گٹا اور اشونی پونپا کو ملیشیا کی این لو لم اور لی میگ ایان کی جوڑی کے ہاتھوں 55 منٹ کی جدوجہد کے بعد 16۔21، 21۔14، 23۔21 سے شکست برداشت کرنی پڑی۔سندھو کی کارکردگی میچ میں توقع کے مطابق رہی۔ حالانکہ دوسرے گیم میں وہ لے کھو بیٹھیں اور 21۔16 سے گیم ہار گئیں جس سے مقابلہ 1۔1 کی برابری پر پہنچ گیا ۔ تیسرے گیم میں سندھو نے سخت جدوجہد کرتے ہوئے نزدیکی مقابلے میں 19۔21 سے گیم اور میچ جیت لیا۔ سندھو کا دوسرے راؤنڈ میں جاپان کی نوجومی اوکوہارا سے مقابلہ ہوگا۔

...


Advertisment

Advertisment