Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 08:53 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

اظہر اور یونس کی نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان کی پوزیشن مستحکم

 

دبئی 19 نومبر (یو این آئی) اظہر علی (75) اور یونس خان (72) نے پاکستانی اننگز کو سنبھالتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک بدھ کو ٹیم کے اسکور کو 281 کے اسکور تک پہنچادیا۔ تاہم نیوزی لینڈ کے اسکور کی برابری کے لئے پاکستان کو ابھی 122 رن کی ضرورت ہے اور اس کے چھ وکٹ گر چکے ہیں۔پاکستانی ٹیم نے تیسرے دن دو وکٹ کے نقصان پر پہلی اننگز میں 34 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا تھا اوپنر شان مسعود (13) اور توفیق عمر (16) میچ کے دوسرے دن سستے میں ہی آؤٹ ہو کر چلتے بنے۔اظہر علی اور یونس خان نے مشکل میں پڑی ٹیم کو تیسرے وکٹ کے لئے 113 رن کی شراکت کر کے راحت پہنچائی۔ بہرحال پاکستان اب بھی تسلی بخش حالت میں نظر نہیں آرہا۔ اظہر اور یونس کے درمیان اس سال یہ چوتھی سنچری شراکت ہے۔اظہر کو سوڈھی نے بولڈ کر کے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد آئے کپتان مصباح الحق بھی کوئی خاص کمال نہیں کر سکے اور 28 رن بنا کر ٹرینٹ بالٹ کی گیند پر راس ٹیلر کو کیچ دے بیٹھے۔ اسعد شفیق (44) کو ٹم ساؤدھی نے آؤٹ کیا(سرفراز احمد ناٹ آوٹ 28) اور یاسر شا ہ (ناٹ آوٹ 01) اس وقت میدان پر موجودہیں۔ نیوزی لینڈ کے گیند بازوں نے نپی تلی گیندبازی سے پاکستانی ٹیم کو زیادہ رن نہیں بنانے دیئے اور اسی کے ساتھ نیوزی لینڈ کی ٹیم اننگز میں سبقت حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئی ہے۔ سوڈھی نے 65 رن دے کر دو وکٹ لئے، بالٹ نے 46 رن دے کر، ساؤدھی نے 41۔،مارک ریگ نے 94 اور جیمز نیشم نے چھ رن دے کر ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔

 

...


Advertisment

Advertisment