Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 05:30 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

آملہ پر بھاری پڑے فنچ،تیسرا ونڈے آسٹریلیا کے نام

 

ینبرا 19 نومبر (یو این آئی) اوپنر آرون فنچ (109) کی شاندار سنچری اور بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز مشیل ا سٹارک (32 رن پرچار وکٹ) کی بہترین گیند بازی کی بدولت آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو یہاں بدھ کو تیسرے ون ڈے میچ میں 73 رن سے ہرا کر سیریز میں 2۔1 کی سبقت حاصل کرلی۔آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے پانچ وکٹ پر 329 رن بنا کر مہمان ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا آسٹریلیائی اننگز کی اچھی شروعات کرتے ہوئے آرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر (53) نے پہلے وکٹ کے لئے 118 رن کی جیت دلانے والی شراکت کی۔ وارنر 19 ویں اوور کی آخری گیند پر ورنون فلاندر کی گیند پر اے بی ڈویلیرس کو کیچ دے بیٹھے۔اس کے بعد فنچ نے دوسرے وکٹ کے لئے شین واٹسن (40) کے ساتھ 73 رن کی اور اسٹیون اسمتھ (ناٹ آوٹ 73) کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لئے 53 رن کی اہم شراکت کی۔واٹسن کو ڈیوڈ ملر نے فرحان ب رالدین کی گیند پر کیچ کیا۔فنچ کو ڈویلیرس نے بولڈ کیا۔ فنچ نے 109 رن کی اپنی اننگز میں 127 گیندوں میں نو چوکے اور تین چھکے لگائے۔ اسمتھ نے اپنی تیز اننگز میں آٹھ چوکے بھی لگائے۔
بڑے ہدف کا تعاقب کرنے اتری جنوبی افریقی ٹیم کے بلے باز ہاشم آملہ (102)کی بہترین سنچری اور کپتان ڈویلیرس (52) کی نصف سنچریوں کے باوجود گیندبازوں کی خراب کارکردگی کی وجہ سے میچ جیتنے میں ناکام رہی۔ تاہم جنوبی افریقہ کے نچلے آرڈر کے بلے باز بھی کوئی کمال نہیں دکھا سکے اور جنوبی افریقی ٹیم 443 اوور میں 256 رن بنا کر سمٹ گئی۔آسٹریلیائی گیند باز مشیل اسٹارک نے جنوبی افریقی اننگز کی کمر توڑتے ہوئے 32 رن دے کر چار وکٹ حاصل کئے جوش ہزلوڈ نے بھی بہترین گیندبازی کرتے ہوئے 51 رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے کین رچرڈسن اور مشیل مارش کے کھاتہ میں ایک ایک وکٹ آیا۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment