Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 05:28 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

سائنا اور سری کانت نے جیتا چائنا اوپن کا خطاب


فوژو (چین) 16 نومبر (یو این آئی) اولمپک میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی سائنا نہوال نے اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اتوار کو یہاں چائنا اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں خواتین سنگلز کا خطاب جیت لیا جبکہ کے سری کانت نے بھی اپنے بہترین کھیل کی بدولت مرد وں کے سنگلز کا خطاب جیتا۔ ٹورنامنٹ میں چھٹی سیڈ سائنا نے خواتین سنگلز کے فائنل میں جاپان کی 17 سالہ ا انے یاماگوچی کو 42 منٹ میں مسلسل سیٹوں میں اکیس ۔بارہ، بائیس ۔بیس سے شکست دے کر سات لاکھ ڈالر کے انعامی رقم والے چائنا اوپن بیڈمنٹن کا خطاب حاصل کر لیا۔ اس سال سائنا کا یہ تیسرا خطاب ہے۔ ہندوستان کی چوٹی کی بیڈمنٹن کھلاڑی نے جون میں آسٹریلین سپر سیریز اور سید مودی انٹرنیشنل گراں پری گولڈ کا خطاب بھی جیتا تھا۔وہیں مرد وں کے سنگلز میں ہندوستان کے دامبی سری کانت نے دو بار کے اولمپک چیمپئن چین کے لن ڈین کو 46 منٹ تک چلے مقابلے میں اکیس۔انیس، اکیس ۔سترہ سے ہرا کر چائنا اوپن کا خطاب جیت لیا۔ دنیا میں 16 ویں رینک کے سری کانت کے کریئر میں یہ اب تک کی سب سے بڑی جیت ہے۔چائنا اوپن میں چھٹی بار کھیل رہی سائنا نے خطابی مقابلے میں اوپننگ گیم میں جلد ہی1۔3کی سبقت حاصل کر لی تھی اور یہ سبقت قائم کرتے ہوئے اسکور آٹھ۔چار پر پہنچا دیا۔حالانکہ اس کے بعد کچھ خراب شاٹ کی وجہ سے ہندوستانی کھلاڑی نے کچھ پوائنٹس گنوا دیے لیکن سائنا نے جلد ہی کھیل میں واپسی کرتے ہوئے چودہ۔سات کی اچھی خاصی سبقت حاصل کر لی۔نوجوان کھلاڑی ا انے نے اچھا کھیل دکھایا لیکن دنیا کی پانچویں نمبر کی کھلاڑی سائنا کو شکست کرنے کے لئے یہ ناکافی تھا۔ اگرچہ دوسرے گیم میں ایک وقت اسکور 14۔14 کی برابری پر تھا لیکن آخر میں 20۔22 سے ہندوستانی کھلاڑی نے یہ گیمز اور مقابلہ دونوں جیت لئے۔

...


Advertisment

Advertisment