Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 01:22 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

مورکل کی خطرناک گیند بازی سے جنوبی افریقہ کی شاندار جیت


پرتھ ،16 نومبر (یو این آئی) تیز گیند باز مورن مورکل (21 رنز دے کر پانچ وکٹ) کی خطرناک گیند بازی کی بدولت جنوبی افریقہ نے اتوار کو یہاں دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو 134 گیندوں کے باقی رہتے ہوئے تین وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں 1۔1 کی برابری حاصل کر لی۔آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز مورن مورکل نے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کو بغیر کھاتہ کھولے واپس پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد آرون فنچ نے آسٹریلوی بلے بازی کی کمان سنبھالتے ہوئے آٹھ رن کا اسکور بنایا لیکن وہ ڈیل اسٹین کی گیند پر مورکل کو کیچ تھما بیٹھے۔ اس کے بعد باقاعدہ وقفے پر آسٹریلیا کے وکٹ گرتے رہے۔میزبان ٹیم کی طرف سے مچل مارش (67) نے نصف سنچری اننگز کھیلی ۔ انہوں نے 88 گیندوں میں تین چوکے اور دو چھکے بھی لگائے لیکن دسویں وکٹ پر وہ اسٹین کی گیند پر مور ل کو کیچ تھما بیٹھے۔تاہم آسٹریلیا کی طرف سے جوش ہیزل وڈ نے بھی 31 رن دے کر پانچ وکٹ لئے لیکن بلے بازوں کے خراب مظاہرے کی وجہ سے ان کی یہ شراکت ٹیم کے کام نہیں آئی ۔ آسٹریلوی ٹیم 414 اوور میں 154 رن بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ چھوٹے ہدف کا تعاقب کرنے اتری جنوبی افریقی ٹیم نے 274 اوور میں سات وکٹ کے نقصان پر 157 رنز بنا کر میچ جیتنے کے ساتھ ہی سیریز میں 1۔1 کی برابری حاصل کر لی۔ آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو 32 رنز سے شکست دی تھی۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے کپتان اے بی ڈی ویلیئرس نے 41 گیندوں میں آٹھ چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 48 رن بنائے۔ اس کے علاوہ رالی روسوو نے 30 اور ڈیوڈ ملر نے ناٹ آؤٹ 22 رن بنائے۔ اسٹین نے بھی شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 35 رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔




...


Advertisment

Advertisment