Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 01:43 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

زمبابوے کے خلاف بنگلہ دیش کا وائٹ واش


تیسرے ٹسٹ میچ میں 186 رن سے جیت کے ساتھ سیریز پر تین صفر سے کیا قبضہ
چٹگام، 16 نومبر (یو این آئی) مومن الحق( ناٹ آؤٹ 131) کی سنچری اور گیند بازوں کے ذنہ دارانہ مظاہرے کی بدولت بنگلہ دیش نے تیسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن اتوار کو یہاں زمبابوے کو 186 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے کر یک طرفہ انداز میں سیریز 3۔0 سے جیت لی۔بنگلہ دیشی ٹیم نے تیسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں زمبابوے کے سامنے 449 رن کا بڑا اسکور کھڑا کیا تھا۔ زمبابوے کی ٹیم پانچویں دن جب میدان پر اتری تو اس کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 71 رنز تھا اور اس کے نو وکٹ باقی تھے۔ زمبابوے کی طرف سے ریگس چ ابوا(ناٹ آؤٹ 89) اور سکندر رضا (65) نے نصف سنچری بنائیں لیکن ہدف تک پ چنے کے لیے یہ ناکافی تھیں۔بنگلہ دیشی گیند بازوں نے زمبابوے کی اننگز کی کمر توڑتے ہوئے انہیں 262 رنز پر روک دیا۔ بنگلہ دیش کی طرف سے شفیع الاسلام نے 17 رن، روبیل حسین نے 16، زبیر حسین نے 56 اور شواگتا ہوم نے 66 رن دے کر دودو وکٹیں حاصل کیں۔ تاج الاسلام اور محمود اللہ کے کھاتے میں بھی ایک ایک وکٹ آیا۔ اس سے پہلے بنگلہ دیش کی طرف سے دوسری اننگز میں تمیم اقبال (65) نے مومن الحق کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 113 رن کی اہم ساجھیداری کی۔مومن الحق نے 189 گیندوں میں 13 چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 131 رن کی شاندار سنچری بنائی۔ اس کے علاوہ کپتان مشفق الرحیم نے 46 رنز کی اہم اننگز کھیل کر بنگلہ دیش کو برتری دلانے میں مدد کی۔مومن الحق کو مین آف دی میچ منتخب کیا گیا جبکہ مین آف دی سیریز کا ایوارڈ ش یب الحسن کو دیا گیا۔زمبابوے کی جانب سے تناشے پینیگارا نے بنگلہ دیش کے 31 رن پر دو وکٹ ناتسی ایم شاگوے نے 77 رن پر دو وکٹ اور سکندر رضا نے 114 رن پر ایک وکٹ لیے۔



...


Advertisment

Advertisment