Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 10:26 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

بڑے بے آبرو ہوکر تیر ے کوچے سے ہم نکلے

 

میتھیوز کی محنت رائیگاں،کوہلی نے کھیلی وراٹ اننگ ،سری لنکا کا صفایا
ہندوستان نے 5-0سے جیتی سیریز،انجیلو نے بنائی پہلی سنچری،کوہلی کے دم پر آخری میچ میں بھی دی لنکا کو تین وکٹ سے مات

رانچی، 16 نومبر (یو این آئی)کپتان وراٹ کوہلی نے سر ی لنکائی کپتان کو اینٹ کا جواب پتھر کے مانند دیتے ہوئے شاندار سنچری بناکر سری لنکا کی آخری میچ جیتنے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور ہندو ستان کو آخری میچ میں تین وکٹ سے شاندار جیت دلاکر سیر یز پر 5-0سے قبضہ مکمل کردیا۔کوہلی نے اپنے کیریئر کی اکیسویں سنچری اسکو رکرتے ہوئے ہندوستان کو شاندار فتح دلائی ۔ایک وقت لگ رہا تھا کہ ہندوستان اس میچ میں شکست سے دوچا ر ہوجائے گا لیکن کپتان نے پہلے امباتی رائیڈوکے ساتھ سنچری شراکت کرکے اور آخرمیں نوجوان اکشر پٹیل کے ساتھ نصف سنچری کی شراکت کر کے ہندوستان کو تین سے ہمکنا رکیا ۔
اس سے قبل سری لنکا نے کپتان انجیلو میتھیوز (ناٹ آؤٹ139) کی انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلی سنچری کی بدولت پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 286 رن کا بڑا اسکور کیا ہے۔سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ انجیلو میتھیوز کے علاوہ لاہرو تھریمانے نے شاندار باون رن کی نصف سنچری کھیلی۔ انجیلو میتھیوز نے116 گیندوں میں چھ چوکوں اور دس چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 139 رن بنائے۔انٹرنیشنل کرکٹ میں میتھیوز کی یہ پہلی سنچری ہے۔ اس کے ساتھ ہی میتھیوز نے اس سال ون ڈے کرکٹ میں ایک ہزار رن مکمل کرلئے ہیں اور سال 2014 میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بلے ہیں۔رانچی میں اپنی ساکھ بچانے کے مشن کے ساتھ میدان میں اترنے والی سری لنکا کی ٹیم شروعات اچھی نہیں رہی تھی اور اس کا پہلا وکٹ ٹیم کے مجموعی اسکور 32 رن پر گرگیا تھا۔نروشن ڈکولاصرف چار رن دھول کلکرنی کی گیند پر انباتی رائڈو کے کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے کچھ دیر بعد سری لنکا کو دوسرا بڑا جھٹکا لگا جب سرکردہ بلے باز تلک رتنے دلشان (35)کو اسٹیواڑٹ بنی نے بولڈ کردیا۔اس کے بعد مسلسل وقفے پر سری لنکا کے ٹیم کے وکٹ گرتے رہے۔ بعدازاں میتھیوز اور تھریمانے نے سری لنکا کی پاری کو سنبھالتے ہوئے پانچویں وکٹ کی رفاقت کے لئے 128 رن کی اہم ساجھیداری کی ۔تھریمانے نے 76 گیندوں میں دو چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے باون رن بنائے۔ اس مضبوط ساجھیداری کو روی چندرن اشون نے توڑا۔ تھریمانے اشون کے گیند پر رائڈو کو کیچ تھما بیٹھے۔تھریمانے جب آؤٹ ہوئے اس وقت سری لنکا کااسکور چوالیس اعشاریہ چھ اوور میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 213 رن تھا۔اس اہم رفاقت کو توڑنے کے بعد ہندوستانی ٹیم نے راحت کی سانس لی۔ لیکن میتھیوز نے اس کے بعد چوکے اور چھکوں کی برسات کرتے ہوئے ہندوستانی گیند بازی کی کمر توڑ دی۔پانچویں ون ڈے میں شامل کئے گئے دھول کلکرنی نے اپنے انتخاب کو درست ثابت کرتے ہوئے ستاون رن دے کر سب سے زیادہ تین وکٹ حاصل کئے۔ اکشر پٹیل نے پینتالیس رن اور روی چندرن اشون نے چھپن رن دے کر دو دو وکٹ لئے۔بنی کے کھاتے میں ایک وکٹ آیا۔


 

...


Advertisment

Advertisment