Today: Tuesday, September, 25, 2018 Last Update: 06:44 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ڈی ویلیرس ون ڈے میچوں میں تیز ترین سات ہزار رن بنانے والے بلے باز، گنگولی کا ریکارڈ توڑا

 

پرتھ،15 نومبر(یو این آئی) جنوبی افریقہ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے ون ڈے کرکٹ تاریخ میں تیز ترین 7 ہزار رنز مکمل کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ ویلیئرز نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے پہلے ون ڈے میں یہ سنگ میل عبور کر کیسورو گنگولی کو ریکارڈ سے محروم کر دیا، ویلیئرز نے 166 اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا جبکہ اس سے قبل اس ریکارڈ پر ہندستانی بلے باز سورو گنگولی کا قبضہ تھا۔آسٹریلیا کے خلاف پہلا ایک روزہ مقابلہ ہی جنوبی افریقہ کے لیے خاصا تشویشناک رہا کیونکہ عالمی کپ سے صرف تین ماہ کے فاصلے پر ایک اہم سیریز کا آغاز ہی شکست کے ساتھ ہونا جنوبی افریقہ کے لیے نیک شگون نہیں ہے۔ جن بلند حوصلوں کے ساتھ کپتان ابراہم ڈی ولیئرز آسٹریلیا پہنچے تھے، ٹی ٹوئنٹی شکست اور اس کے بعد ایک روزہ سیریز میں ناکام آغاز نے ان تمام ارمانوں پر پانی ڈال دیا ہے۔ البتہ ڈی ولیئرزنے ایک انفرادی سنگ میل ضرور عبور کیا ہے۔ابراہم ڈی ولیئرز نے 80 رنز کی شاندار اننگز کے دوران 7 ہزار ایک روزہ رنز کا سنگ میل عبور کیا، وہ بھی سب سے کم اننگز میں نیا ریکارڈ قائم کرکے۔پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقہ اس وقت تک 301 رنز کے ہدف کے تعاقب میں درست سمت میں گامزن تھا جب تک کپتان کریز پر موجود تھے لیکن جب وہ آؤٹ ہوئے تو پھر مقابلے پر گرفت برقرار نہ رہ سکی اور پوری ٹیم 268 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ جنوبی افریقہ 32 رنز سے مقابلہ ہار گیا۔ایک روزہ کرکٹ کے چند بہت بڑے نام تیز رفتاری کے ساتھ 7 ہزار رنز مکمل کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہیں جن میں ویسٹ انڈیز کے عظیم برائن لارا، ڈیسمنڈ ہینز اور کرس گیل، جنوبی افریقہ کے جیک کیلس، ہندستان کے سچن تندولکر اور مہندر سنگھ دھونی اور پاکستان کے سعید انور شامل ہیں۔ البتہ ڈی ولیئرز نے بہت بڑے فرق کے ساتھ سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔2 فروری 2005ء کو اپنے ایک روزہ کیریئر کا آغاز کرنے والے ڈی ولیئرز اب تک 172 ایک روزہ مقابلے کھیل چکے ہیں، جن کی 166 اننگز میں 5123 کے شاندار اوسط کے ساتھ 7019 رنز بنا چکے ہیں۔ 9548 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ بنائے گئے یہ رنز ظاہر کرتے ہیں کہ محدود اوورز کی کرکٹ میں ڈی ولیئرزایک مکمل کھلاڑی ہیں۔ وہ اب تک 18 سنچریاں اور 40 نصف سنچریاں بھی بنا چکے ہیں۔اس شاندار ریکارڈ کو اب ایک بڑے خطرے کا سامنا ہے۔ ہندستان کے وراٹ کوہلی اس وقت 137 اننگز ہی میں 6069 رنز تک پہنچ چکے ہیں اور وہ باآسانی تیز ترین 7 ہزار رنز بنانے کا ڈی ولیئرز کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔

سب سے کم اننگز میں 7 ہزار ون ڈے رنز بنانے والے بلے باز:

ابراہم ڈی ویلیرس (جنوبی افریقہ)172 میچ، 166 اننگز

سورو گنگولی (ہندوستان)180 میچ، 174 اننگز
برائن لارا (ویسٹ انڈیز)187 میچ، 183 اننگز
ڈیسمنڈ ہینز(ویسٹ انڈیز)188 میچ، 187 اننگز
جیکس کیلس (جنوبی افریقہ) 197 میچ، 188 اننگز
سچن تندولکر (ہندوستان)196 میچ، 189 اننگز
کرس گیل (ویسٹ انڈیز)194 میچ، 189 اننگز
مہندر سنگھ دھونی (ہندوستان)212 میچ، 189 اننگز
رکی پونٹنگ (آسٹریلیا)196 میچ، 192 اننگز
سعید انو(پاکستان)197 میچ، 194 اننگز

 

...


Advertisment

Advertisment