Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 01:37 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

سائنا اور سری کانت کوچائنا اوپن کا فائنل کا ٹکٹ

 

فیو جو ،چین، 15 نومبر (یو این آئی) ملک کی سرکردہ کھلاڑی سائنا نہوال نے اپنی جیت کے سلسلے کو جاری رکھتے یے ہفتہ کو یہاں چائنا اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں خواتین سنگلز کے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا جبکہ کے سری کانت نے بھی خطابی مقابلے میں جگہ بنا لی ہے۔ ٹورنامنٹ میں چھٹی سیڈ سائنا نے خواتین سنگلز کے سیمی فائنل میں چین کی غیر سیڈ لؤ شن کو 47 منٹ میں مسلسل گیموں میں 21۔17 ،21۔17 سے شکست دے کرشاندار جیت درج کی۔ ہندستانی مرد کھلاڑی سری کانت کی مرد سنگلز کے آخری چار میچ میں قسمت نے ساتھ دیا اور انہیں زیادہ محنت کئے بغیر اپوزیشن کھلاڑی جرمنی کے مارک جوئبلر کے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے بعد فائنل میں داخلہ مل گیا۔ اگرچہ 24 منٹ تک چلے مقابلے میں سری کانت 21۔11 ،13۔7 سے برتری بنا چکے تھے۔ لیکن پھر مارک نے میچ درمیان میں ہی چھوڑ دیا۔

 

...


Advertisment

Advertisment