Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 09:48 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

زمبابوے کے سامنے جیت کیلئے449 رنز کا ہدف

 

چٹگام، 15 نومبر (یو این آئی) مومن الحق( ناٹ آؤٹ 131) کی سنچری کے سبب بنگلہ دیش نے دوسری اننگز کو 319 کے اسکور پر ڈکلئیر کرنے کے بعد تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن پوزیشن کو مضبوط کرتے ہوئے زمبابوے کے سامنے 449 کا بڑا ہدف رکھ کر میچ پر تقریبا اپنا شکنجہ کس لیا ہے۔ زمبابوے کی ٹیم دن کا کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 19 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 71 رنز کا اضافہ کر چکی ہے۔ لیکن وہ بنگلہ دیش کے اس ور سے اب بھی 378 رنز پیچھے ہے اور اس کے پاس نو وکٹ باقی ہیں۔ زمبابوے کے سکندر رضا (43) اور ہیملٹن مسکادزا (26) رن بنا کر کریز پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ زمبابوے کا واحد وکٹ روبیل حسین نے لیا۔ اس سے پہلے دن کا آغاز بنگلہ دیش نے دوسری اننگز 23 رنز سے آگے بڑھاتے ہوئے کیا اور پانچ وکٹ پر 319 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈکلئیر کر دی۔ ابتدائی برتری کے ساتھ بنگلہ دیش نے زمبابوے کے سامنے 449 کا مشکل ہدف رکھ دیا ہے۔ میچ میں کریز پر ڈٹے ہوئے ناٹ آؤٹ بلے باز تمیم اقبال (08) اور امراْلقیس (11) نے آگے کھیلتے ہوئے رنز مسلسل میں اضافہ کیا۔ تمیم نے 65 رن بنائے جبکہ امراْلقیس15 رن پر آؤٹ ہو گئے۔ مومن الحق نے ناٹ آؤٹ 131 رن کی زبردست سنچری بنائی۔ مومن الحق نے 189 گیندوں میں 13 چوکے بھی لگائے۔ اس کے علاوہ کپتان مشفق الرحیم نے 46 رنز کی اہم اننگز کھیل کر بنگلہ دیش کو برتری دلانے میں مدد کی۔ زمبابوے کی جانب سے تناشے پینیگارا نے بنگلہ دیش کے 31 رن پر دو وکٹ ناتسی ایم شاگوے نے 77 رن پر دو وکٹ اور سکندر رضا نے 114 رن پر ایک وکٹ لیے۔

 

...


Advertisment

Advertisment