Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 01:50 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

آئی سی سی ون ڈے ٹیم میں دھونی ،شمی ،وراٹ سمیت چار ہندستانی کھلاڑی

 

دبئی، 14 نومبر (یو این آئی) مہندر سنگھ دھونی ، وراٹ کوہلی محمد شمی سمیت چار ہندستانی کھلاڑیوں کو جمعہ کو اعلان آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل کیا گیا ہے۔ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز کا بہترین ریکارڈ اپنے نام کرنے والے روہت شرما کو آئی سی سی کی ون ڈے ٹیم میں 12 ویں کھلاڑی کے طور پر جگہ ملی ہے جبکہ محمد شمی کو تیز گیند بازوں میں شامل کیا گیا ہے۔ دھونی اس ٹیم کے کپتان کے کردار میں ہیں جبکہ بیٹنگ آرڈر میں وراٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔لیکن آئی سی سی کی ٹیسٹ ٹیم میں نہ ہی کوئی ہندوستانی اور نہ ہی پاکستانی ٹیم کا کوئی کھلاڑی جگہ بنا پایا ہے۔ سری لنکا کی ٹیم کے کپتان انجیلو میتھیوز کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان منتخب کیا گیا ہے جبکہ سری لنکا کے ہی کمار سنگاکارا اور رنگنا ہیرات بھی اس ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل جانسن کو آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر اور سر گارفیلڈ ٹرافی سے نوازا گیا ہے۔ 33 سالہ گیندباز آسٹریلیا کے تیسرے کھلاڑی ہیں جنہیں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ اس سے پہلے سال 2006 میں رکی پونٹنگ اور 2013 میں مائیکل کلارک کو آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر منتخب کیا گیا تھا۔آئی سی سی ون ڈے ٹیم میں جگہ بنانے والے چار ہندستانی کھلاڑیوں کے علاوہ فاسٹ بولر بھونیشور کمار کو آئی سی سی پیپلز چوائس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔آئی سی سی نے جاری بیان میں بتایا کہ جانسن نے 26 اگست 2013 سے 17 ستمبر 2014 تک کے پولنگ کے عمل کے دوران 1523 کے اوسط سے 59 وکٹ لئے تھے جس میں 40 رن پر سات وکٹ ان کا بہترین مظاہرہ تھا۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف ایڈیلیڈ میں گزشتہ دسمبر میں یہ کامیابی حاصل کی تھی۔ سال 2004 میں آئی سی سی ایوارڈ کی تشکیل کے بعد سے جانسن پونٹنگ کے بعد دوسرے کھلاڑی ہیں جنہیں سر گارفیلڈ ٹرافی سے دو بار نوازا گیا ہے۔اس سے پہلے جانسن نے سال 2009 میں یہ ٹرافی جیتی تھی جبکہ پونٹنگ کو سال 2006 اور 2007 میں مسلسل یہ ایوارڈ ملا تھا۔ اس کے علاوہ ہندوستان کے راہل دراوڑ کو سال 2004 اور سچن تندولکر کو سال 2010 میں سر گارفیلڈ ٹرافی دی گئی تھی۔جنوبی افریقہ کے سابق کھلاڑی گریم اسمتھ نے آئی سی سی ایوارڈ کے اس پروگرام میں میزبانی کی اور ایوارڈ حاصل کرنے والے امیدواروں کا انٹرویو بھی کیا۔ اس پروگرام کو 15 نومبر کو ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔جانسن نے آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ ملنے کے بعد ا کہ تیز گیند بازوں کے طور پر ہم نے ہمیشہ ڈینس للی اور جیوف تھامسن کے بارے میں سوچتے ہیں۔ ایسے میں اگر میں اپنی ٹیم کیلئے کچھ شراکت دے پایا تو مجھے اس کی خوشی ہے۔ میں فی الحال جس جگہ ہوں اسے لے کر خوش ہوں اور وقت کے ساتھ ساتھ اور بہتر کرنا چاہوں گا ۔آئی سی سی کی طرف سے کرکٹر آف دی ایئر اور ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر منتخب ہونے کے بعد جانسن نے ساتھ ہی کہا کہ وہ اپنے زندگی بھر اس اعزاز کو نہیں بھول پائیں گے۔ انہوں نے ای ایک ایسی چیز ہے کہ جب میرا کیریئر ختم ہو جائے گا تب بھی میں یاد رکھوں گا۔ میں سب کو اپنی حمایت کیلئے شکریہ دینا چاہتا ہوں۔ خاص طور پر میرے ٹیم کے ساتھیوں، عملے کے ارکان اور اہل خانہ کو جنہوں نے مجھے یہاں تک پہنچنے میں مدد کی ۔ آئی سی سی ایوارڈ یافتہ اس طرح ہے : آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر سر گارفیلڈ سوبرس ٹرافی مشیل جانسن، آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیرمشیل جانسن، آئی سی سی خواتین کرکٹر آف دی ائیرسار ٹیلر، آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ائیر ے بی ڈیولیرس، آئی سی سی ایمرجنگ کرکٹر آف دی ائیرگیری بیلنس،آئی سی سی ایسوسی ایٹ اینڈ ایفیلیٹ کرکٹر آف دی ائیرپریسٹن مومسین، آئی سی سی ٹوئنٹی 20 انٹر نیشنل پرفارمنس آف دی ائیرارون فنچ، آئی سی سی ٹوئنٹی 20 خاتون کرکٹر آف دی ائیرمیگ لیننگ ،آئی سی سی اسپرٹ آف کرکٹ اوار کیتھرین برنٹ، آئی سی سی امپائر آف دی ائیررچرڈ یٹلبورو ،ایل جی پیپلز چوائس ایوارڈبھونیشورکمار۔

 

...


Advertisment

Advertisment