Today: Thursday, November, 15, 2018 Last Update: 12:01 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

جنوبی افریقہ کیخلاف آسٹریلیائی ٹیم سے اسٹیون اسمتھ باہر، شین واٹسن کی واپسی

 

میلبورن، 13 نومبر (یو این آئی) آسٹریلوی بلے باز اسٹیون اسمتھ کو جنوبی افریقہ کے خلاف جمعہ کو کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں آرام دیا گیا ہے جبکہ آل راؤنڈر شین واٹسن کی طویل عرصے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں یک طرفہ انداز میں 3۔0 سے جیت درج کرنے والی آسٹریلوی ٹیم میں مین آف دی سیریز اسمتھ کو پہلے میچ سے باہر رکھا گیا ہے۔ اگرچہ وا ا میں اتوار کو ہونے والے دوسرے میچ میں ان کی ٹیم کا حصہ بننے کی امید ہے۔چوٹ سے مکمل نجات حاصل کرنے والے واٹسن کی بھی طویل مدت بعد ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ واٹسن نے جنوری میں انگلینڈ کے خلاف آخری بار ایڈیلیڈ میں ٹیم کی طرف سے کھیلا تھا۔ پرتھ میں کپتان مائیکل کلارک نے بتایا کہ آل راؤنڈر تیسرے نمبر پر بلے بازی کرنے اتریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ واٹسن کو زمبابوے میں سہ رخی سریز کے دوران پیر میں چوٹ لگ گئی تھی جس کے بعد وہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف سیریز میں نہیں کھیل پائے تھے۔ کلارک نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ اچھا اشارہ ہے کہ واٹسن واپس آ گئے یں۔ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ اگر وہ بلے بازی اور گیند بازی کر رہے ہیں تو ٹیم میں کبھی بھی جگہ بنا سکتے ہیں ۔تیز گیند باز جوش ہیزل وڈ بھی ایک سال بعد ون ڈے ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں جبکہ مچل جانسن اور ناتھن الٹر نائل کے طور پر تین تیز گیند باز جنوبی افریقہ کے خلاف گیند بازی کی کمان سنبھالیں گے۔ وا ا کی اچھال بھری پچوں پر کسی ماہر اسپنر کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ زخمی و ٹ یپر بریڈ ہیڈن کی جگہ میتھیو ویڈ کو لیا گیا ہے۔ سی اے کے سلیکٹروں نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں صرف ابتدائی دو ون ڈے میچوں کیلئے ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے ساتھ آسٹریلیا بھی عالمی کپ 2015 کا میزبان ہے۔ ایسے میں موجودہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کے لئے ورلڈ کپ ٹیم میں جگہ بنانے کا موقع ہو گا۔ سلیکشن کمیٹی کے رکن اور کپتان کلارک نے بتایا کہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور ہندستان کے ساتھ جنوری میں ان کی سہ رخی سریز سے پہلے شاید عالمی کپ کی فائنل ٹیم کا انتخاب کر لیا جائے گا۔

...


Advertisment

Advertisment