Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 10:41 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

پہلی اننگ میں بنگلہ دیش کا مضبوط اسکور

 

چٹگام ، 13 نومبر (یو این آئی) بلے بازوں کے زبردست مظاہرے کی بدولت بنگلہ دیش نے زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن جمعرات کو 503 رنز کا زبردست اسکور کھڑا کرکے مہمان ٹیم کو مشکل میں ڈال دیاہے۔بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں کل 1534 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 503 رن بنائے۔ اس کے بعد زمبابوے نے دن کا کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 26 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 113 رنز بنا لئے ہیں۔ لیکن ٹیم اب بھی بنگلہ دیش کے اسکور سے 390 رن پیچھے ہے جبکہ اس کے پاس نو وکٹ باقی ہیں۔ زمبابوے کی جانب سے اوپنر سکندر رضا نے اچھی شروعات کرتے ہوئے ناٹ آؤٹ 54 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ہیملٹن مسکادزا 51 رن بنا کر ناٹ آؤٹ کریز پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ دونوں بلے بازوں نے دوسرے وکٹ کے لیے 104 رنز کی مضبوط شراکت نبھا ر ٹیم کو کچھ راحت دی۔ دوسرے دن بنگلہ دیش کو برائن چاری (صفر )کے طور پر ایک وکٹ ہاتھ لگا۔ روبیل حسین نے 27 رن پر چاری کو آؤٹ کیا۔ اس سے پہلے بنگلہ دیش نے پہلے دن کے اپنے بلے بازوں کے ریکارڈ کھیل کے بعد دوسرے دن بھی بہترین مظاہرہ کیا اور 303 پر دو وکٹ سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ مومن الحق ناٹ آؤٹ 46 رن میں زیادہ اضافہ نہیں کر سکے اور 48 کے اس ور پر آؤٹ ہوئے جبکہ محمود اللہ 05ناٹ آؤٹ نے 16 رن جوڑے۔ کھیل کے دوسرے دن ش یب الحسن نے 71، شواگاتا ہوم نے 35 اور روبیل حسین نے ناٹ آؤٹ 45 رنز کی بڑی بہترین اننگ کھیل کر اسکور 500 کے پار پہنچانے میں مدد کی۔ زمبابوے کی جانب سے بنگلہ دیش کی پہلی اننگز میں سکندر رضا نے سب سے زیادہ تین و ٹ لیے جبکہ تناشے پینیگارا، شگی مسکادزا اور ہیملٹن مسکادزا کو دو دو وکٹ ملے۔

...


Advertisment

Advertisment