Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 02:47 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

آئی سی سی ونڈ ے رینکنگ

 

کوہلی اوردھون ٹاپ فائیو میں ، ڈیویلیئرس سرفہرست

بالنگ میں بھونیشورکمار ، محمدحفیظ کے ساتھ مشترکہ طورپرچھٹے نمبرپر

دبئی، 12؍نومبر(آئی این ایس انڈیا )ہندوستان کے اب دو بلے باز آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں سر فہرست پانچ بلے با زو ں کی لسٹ میں شامل ہو گئے ہیں۔وراٹ کوہلی پہلے کی طرح تیسرے نمبر پر بنے ہوئے ہیں جبکہ اوپنر شیکھر دھون آج یہاں جاری فہرست میں چار پائیدان کی چھلانگ کے سا تھ پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔چوٹ کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں نہیں کھیل رہے ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی اگرچہ ایک پا ئیدان نیچے کھسک کر ساتویں مقام پر پہو نچ گئے ہیں۔دھون سری لنکا کے خلاف پہلے تین میچوں میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر آگے بڑھے ہیں۔انہوں نے سیریز میں اب تک 94.33کی اوسط سے 283رنز بنائے ہیں۔جنوبی افریقہ کے دو بلے باز اے بی ڈولیرس اور ہاشم آملہ بلے با زی رینکنگ میں اب بھی سرفہر ست پہلے اور دوسرے مقام پر قا بض ہیں۔ون ڈے کی گیند بازی رینکنگ میں ہندوستان کے میڈیم فا سٹ گیند بازبھونیشور کمارکو ایک پا ئیدان کا فا ئدہ ہو ا ہے اور وہ پاکستان کے محمد حفیظ کے ساتھ مشترکہ طو رپر چھٹے نمبر پر ہیں۔رویندر جڈیجہ اگرچہ دو پا ئیدان نیچے کھسک کر آٹھویں مقام پر آ گئے ہیں۔گیند با زی فہرست میں پاکستان کے سعید اجمل اب بھی سر فہرست ہیں ۔ سری لنکا کے خلاف دوسرا میچ جیتنے کے بعد آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں ٹاپ پر قابض ہونے والی ہندوستانی ٹیم کو آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ سے سخت چیلنج ملے گا ۔ان دونوں ٹیموں کے درمیان جمعہ سے پرتھ میں پانچ میچوں کی سیریز شروع ہونے والی ہے۔اب سر یز کے آخری دو ون ڈے میچ کولکا تہ اور رانچی میں کھیلے جانے ہیں اور ان دونوں میں جیت درج کرنے پرہندوستان سے زیادہ سے زیا دہ 117ریٹنگ پوائنٹس ہی حاصل کر پائے گا لیکن اگر سری لنکا دونوں میچ جیت جاتا ہے تو پھر ہندوستان کے 114ریٹنگ پوائنٹس رہ جائیں گے۔اگر سری لنکا کل کا میچ جیت جاتا ہے تو ہندوستان تب بھی چو ٹی پر بنا رہے گا۔اگرآسٹریلیائی ٹیم 3-2سے سیریز جیت جاتی ہے تو اس کے 115ریٹنگ پوائنٹس ہو جائیں گے جبکہ جنوبی افریقہ کے114ریٹنگ پوائنٹس رہ جائیں گے۔لیکن اگر سیریز کا نتیجہ اس کے بر عکس رہتا ہے تو پھر جنوبی افریقہ کے 116ریٹنگ پوائنٹس ہو جائیں گے اور آسٹریلیا کے 113پوائنٹس ہی رہ جائیں گے۔اگر آسٹریلیا سیریز میں 4-1سے جیت درج کرتا ہے تو اس کے 117ریٹنگ پوائنٹس ہو جائیں گے جبکہ جنوبی افریقہ کے 112 پوائنٹس ہی رہیں گے۔دوسری طرف جنوبی افریقہ کی اسی فرق سے جیت اسے 118 ریٹنگ پوائنٹس پر پہنچا دے گی اور آسٹریلیا کے صرف 111پوائنٹس رہ جائیں گے۔

...


Advertisment

Advertisment