Today: Sunday, September, 23, 2018 Last Update: 12:06 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

سیمی فائنل کے قریب پہنچے فیڈرر

 

لندن ، 12 نومبر (یو این آئی) سال کے آخری ٹورنامنٹ اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلس میں ریکارڈ 13 ویں بار کھیل رہے سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر جاپان کے یئی نش وری کو راؤنڈ رابن میچ میں شکست دینے کے ساتھ ہی آخری چار میں جگہ بنانے کے قریب پہنچ گئے ہیں جبکہ گھریلو کھلاڑی اینڈی مرے نے بھی امیدیں برقرار رکھی ہیں۔دنیا کے دوسرے نمبر کے کھلاڑی راجر فیڈرر نے گروپ بی کے راؤنڈ رابن میچ میں نش وری کے چیلنج کو لگاتار سیٹوں میں 3۔6، 2۔6 سے نمٹا یاجبکہ اس اٹش کھلاڑی مرے نے ملوس راون کو3۔6، 5۔7 سے اپنے گروپ اے کے میچ میں شکست دے کر ٹورنامنٹ میں بنے رہنے کی امیدیں قائم رکھی ہے۔موجودہ فارمولے کے حساب سے جمعرات کو ہونے والے مقابلے میں گروپ میں چوٹی پر چل رہے فیڈرر اگلے میچ میں مرے کے خلاف کھیلے گی جبکہ شکست خوردہ کھلاڑی راون اور نش وری کھیل میں بنے رہنے کے لئے ایک دوسرے کا سامناکریں گے۔ اس سے پہلے اتوار کو میچ میں نش وری نے مرے کو شکست دی تھی۔ لیکن اگر ایشیا کے پہلے کوالیفائر نش وری راون سے ہار جاتے ہیں تو وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائیں گے۔دوسری طرف دنیا کے دوسرے نمبر کے کھلاڑی اور فارم میں چل رہے فیڈرر کے مرے سے جیتنے کی صورت میں وہ سیمی فائنل میں اپنی جگہ پختہ کر لیں گے جبکہ مرے کو آخری چار میں پہنچنے کے لیے لگاتار سیٹوں میں جیت درج کرنی ہوگی۔ فیڈرر نے میچ کے بعد امیں خوش ہوں کہ میں نے اپنے پچھلے دونوں میچ جیت لیے ہیں یہ مثبت بات ہے۔ میرے حریف کھلاڑی نش وری نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا میں جانتا ہوں کہ وہ 17 سال کے ہیں اور اس لحاظ سے وہ بہت باصلاحیت ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ مستقبل میں بڑی کامیابی حاصل کریں گے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment