Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 11:35 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

جو کووک اور واورنا کا فاتحانہ آغاز

 

لندن، 11 نومبر (یو این آئی) عالمی نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نووا جو ووچ نے تیسری بار اے ٹی پی ٹور فائنلس میں خطاب کیلئے اپنی مہم کی فاتحانہ شروعات کی ہے جبکہ آسٹریلین اوپن چیمپئن سوئٹزرلینڈ کے سرکردہ کھلاڑی اسٹنسلاس واورنا نے بھی اپنا اوپننگ گروپ اے راؤنڈ رابن میچ یک طرفہ انداز میں جیت لیا ہے ۔سربیائی کھلاڑی نے لندن کے اوٹو میدان میں صرف 56 منٹ میں کروشیا کے مارن سلچ کو مسلسل سیٹوں میں 6۔1 ،6۔1 سے شکست دی جبکہ گروپ اے کے دوسرے کھلاڑی واورن ا نے جمہوریہ چیک کے ٹامس بردچ کو 58 منٹ میں 6۔ 1 ،6۔1 سے شکست دی۔جو ووچ نے اس جیت کے ساتھ انڈور ٹورنامنٹ میں مسلسل 28 میچ جیتنے کی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ آسانی سے جیت کے بعد تازہ دم نظر آنے والے سربیائی کھلاڑی نے کہا کہ میں نے گزشتہ 12 ماہ سے یہاں نہیں کھیلا ہے اور میں یہاں واپسی کرکے بہت خوش ہوں ۔گزشتہ چمپئن جو ووچ اگر گروپ اے کے اپنے اگلے دونوں میچ جیت لیتے ہیں تو وہ اپنی نمبر ایک رینکنگ کو قائم رکھ سکتے ہیں۔ گروپ اے میں اب بردچ اور سلچ کو اگلے دور میں ایک دوسرے سے مقابلہ ہوگا۔ سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے دونوں کھلاڑیوں کو جیت کے لیے کوشش کرنا ہو گی۔

اس سے پہلے اوپننگ راؤنڈ رابن میچ میں سوئس کھلاڑی نے بہترین ونرس اور والی لگاتے ہوئے جمہوریہ چیک کے بردچ کو یک طرفہ انداز میں شکست دی۔ میچ کے بعد بردچ نے ای میرا بدترین میچ تھا۔ میں میچ میں بالکل بھی اچھا محسوس نہیں کر رہا تھا ۔ گزشتہ کچھ عرصے سے خراب فارم میں چل رہے واورن ا نے حالانکہ لندن میں بہترین شروعات کی۔ وہ سال کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن کے وارٹرفائنل میں ہار کر باہر ہو گئے تھے۔ واورن ا نے ا کہ پچھلے میچوں میں ابتدائی راؤنڈ میں شکست سے مجھے کافی دکھ ہوا۔ لیکن میں نے اپنے پریکٹس پر مسلسل زور دیا اور اس میں کوئی جلدی نہیں دکھائی ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ذہنی طور پر اپنے کھیل کو بہتر بنانے کی بہت ضرورت تھی۔ میں جب اندر سے اچھا محسوس کرتا ہوں تو میں کورٹ پر کسی کو بھی ہرانے کے لیے تیار رہتا وں لی ن میں یہاں آسانی سے اپنی جیت کو لے کر پر اعتماد نہیں ہوں ۔ واورن ا اور بردچ گروپ اے میں شامل ہیں جس میں ان کے ساتھ دو بار کے چیمپئن اور نمبر ایک نووا جو ووچ اور امریکی اوپن چیمپئن مارن سلچ بھی ہیں۔

...


Advertisment

Advertisment