Today: Sunday, September, 23, 2018 Last Update: 05:21 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

یوسف پٹھان کی آل راؤنڈ کارکردگی

 

سے بڑودہ کی 7 وکٹ سے جیت

احمد آباد، 11 نومبر (یو این آئی) برودہ نے اپنے کپتان یوسف پٹھان (ناٹ آؤٹ 82 رن اور 27 رن پر دو وکٹ) کی بدولت وجے ہزارے ٹرافی ویسٹ زون میچ میں مہاراشٹر کو 25 گیندوں کے باقی رہتے 7 وکٹ سے ہرا دیا۔میچ میں مہاراشٹر نے ٹاس جیت کر پہلے بازی کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 4ء49 اوور میں 243 رن پر آؤٹ ہوگئی۔ اس کے جواب میں برودہ نے 5ء45 اوور میں تین وکٹ کے نقصان پر 244 رن بناکر میچ جیت لیا۔برودہ کے کپتان یوسف پٹھان نے بہترین گیند بازی (4ء4 اوور میں 27 رن پر دو وکٹ) کے بعد بلے بازی میں بھی اپنے جوہر دکھائے۔ انہوں نے 98 گیندوں میں 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 82 رن کا اسکور کیا جب کہ ان کی ٹیم کے ساتھ دیپک ہوڈا نے 88 گیندوں میں چھ چوکو اور پانچ چھکوں کی مدد سے 88 رن بنائے۔ سلامی بلے باز سوربھ وکاسکر نے 40 گیندوں میں پانچ چوکو کی مدد سے 42 رن کا اسکور کیا جب کہ ہردک پانڈیا 21 رن بناکر رن آؤٹ رہے۔ مہاراشٹر کی جانب سے صمد فلاح ، شمس الزماں قاضی اور نکھل راجتکر کو ایک ایک وکٹ حاصل ہوا۔ اس سے قبل مہاراشٹر میں اچھی شروعات کی اور انکت بوانے کی شاندار سنچری (ناٹ آؤٹ 102 ) کی بدولت 243 رن بنائے۔مہاراشٹر کے لئے بوانے کے علاوہ روہت موتوانی نے 55 گیندوں میں 40 رن کا اسکور کیا جب کہ بوانے نے 127 گیندوں کا سامنا کیا جس میں انہوں نے 6 چوکے اور تین چھکے لگائے۔ دیگر کوئی کھلاڑی قابل ذکر اسکور نہ کرسکا۔ برودہ کی جانب سے یوسف پٹھان ، کنال پانڈے اور دیپک ہوڈا نے دو دو وکٹ حاصل کئے جبکہ مناف پٹیل اور پرتیک گوداجرا کو ایک ایک وکٹ ملا ۔

...


Advertisment

Advertisment