Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 03:14 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

چوتھے ون ڈے کیلئے کولکاتہ پہنچیں ٹیم انڈیا اور سری لنکا

 

کولکتہ، 11 نومبر (یو این آئی) نوجوان قائم مقام کپتان وراٹ کوہلی کی قیادت میں سریز قبضہ کرنے والی ہندستانی کرکٹ ٹیم اور مہمان سری لنکا کی ٹیم جمعرات کو ایڈن گارڈن میں ہونے والے چوتھے میچ کیلئے کولکتہ پہنچ چکی ہیں۔ہندستان اور سری لنکا کے کھلاڑی دیر رات چارٹرڈ طیارے سے کولکتہ کے دمدم وائی اڈے پہنچیط ہندوستان نے تیسرا میچ حیدرآباد میں کھیلا تھا اور پانچ میچوں میں 3۔0 کی سبقت کے ساتھ وہ سریز پر قبضہ کر چکا ہے۔ کپتان وراٹ بدھ تک کولکتہ پہنچیں گے جبکہ روہت شرما، رابن اتھپا، کرن شرما، ونے کمار اور کیدار جادھو اپنے اپنے شہروں سے مقابلے کے لیے پہنچیں گے۔ سیریز کے آخری دو میچوں کے لیے ٹیم میں تبدیلیوں کے تحت ان کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
اس درمیان ہندستانی ٹیم کے کوچ ڈنکن فلیچر ممبئی سے ٹیم کے انتخاب کے عمل کے بعد پہلے ہی کولکاتہ پہنچ چکے ہیں۔ ممبئی میں پیر کو سری لنکا کے خلاف باقی سیریز اور آسٹریلیا کے دورے کے لیے ٹیسٹ ٹیم کا انتخاب کیا گیا تھا۔ہندستان کے ہاتھوں مسلسل تیسری شکست کھا کر سریز گنوانے والی مہمان سری لنکا کی ٹیم نے بھی باقی مقابلے کے لیے ٹیم میں بڑی تبدیلی کی ہیں اور کمار سنگاکارا، دھم ا پرساد، سورج رندیو اور اپل تھرنگا کو سری لنکا بھیج دیا گیا ہے۔ ٹیم کے منیجر نے بتایا کہ ان کھلاڑیوں کی جگہ دنیش چنڈیمل، لا رو تھرمانے، اجنتا مینڈس اور شمنڈا ارنگا کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے جو کولمبو سے کولکتہ پہنچیں گے۔ سیریز کے آخری دو میچ 13 نومبر کو کولکتہ اور 16 نومبر کو رانچی میں کھیلے جائیں گے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment