Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 05:37 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

راحت علی کی خطرناک گیند بازی سے نیوزی لینڈ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

 

پاکستان کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں کیویز محض262 رن پر آؤٹ

ابوظہبی، 11 نومبر (یواین آئی)راحت علی (22 رن پر چار وکٹ )اور ذوالفقاربابر (79 رن پر تین وکٹ) کی خطرناک گیند بازی کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف جاری پہلے ٹسٹ میچ میں اپنا دبدبہ برقرار رکھا ہے۔سلامی بلے باز ٹام لاتھم (103) کی ذمہ دارانہ سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 566 رن کے ہمالیائی اسکور کے جواب میں کھیل کے تیسرے دن اپنی پہلی اننگز میں 262 رن کا اسکور کیا ہے جس کے سبب وہ پہلی اننگز کی بنیاد پر پاکستان سے 304 رن سے پچھڑ گئی ہے۔نیوزی لینڈ نے آج اپنی اننگز میں گزشتہ روز کے اسکور بغیر کسی نقصان کے 15 رن سے آگے کھیلنا شرو ع کیا لیکن سلامی بلے باز ٹام لاتھم ، کوری اینڈرسن ،بی جے واٹلنگ اور ایش سوڈھی کے علاوہ کوئی دوسرا بلے باز پاکستانی گیند بازوں کی مزاحمت نہ کرسکا۔ پاکستان کی جانب سے راحت علی اور ذوالفقار بابر نے خطرناک گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے سات سرفہرست بلے بازوں کو پویلین لوٹایا۔ راحت علی نے اپنے 17 اوور میں 10 میڈن پھینکتے ہوئے 22 رن دے کر چار وکٹ حاصل کئے جب کہ ذوالفقار بابر نے 3ء27 اوور میں 79 رن دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔محمد حفیظ اور یاسر شاہ کو ایک ایک وکٹ حاصل ہوا۔

نیوزی لینڈ نے محتاط بلے بازی کرتے ہوئے اچھی شروعات کی لیکن برینڈن میکولم ذوالفقار بابر کی گیند پر یونس خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے سلامی بلے باز لاتھم نے 222 گیندوں کا سامنا کیا جس میں انہوں نے 13 چوکوں کی مدد سے 103 رن بنائے۔ بعد ازاں کوری اینڈرسن نے پاکستانی گیند بازو ں کی جم کر مزاحمت کی ۔ انہوں نے 70 گیندوں میں 8 چوکوں کے ساتھ 48 رن بنائے ۔وکٹ کیپر بلے باز بی جے واٹلینگ بھی پاکستانی گیند بازوں کو آسانی کے ساتھ کھیلنے میں کامیاب رہے ۔ انہوں نے 96 گیندوں کا سامنا کیا جس میں انہوں نے چار چوکوں کی مدد سے 42 رن کا انفرادی اسکور بنایا۔ آخر میں دو ہندسے کے اسکور کو پہنچنے والی بلے باز ایش سوڈھی رہے جنہوں نے 46 گیندوں میں 8 چوکوں کی مدد سے 25 رن بنائے ۔ میکولم 18 رن بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ جیمس نیشام گیارہ رن بناسکے دوسرا بلے باز دو ہندسے کے اسکور کو نہ پہنچ سکا۔ اپنی اننگز کے دوران لاتھم نے ایک نیا سنگ میل قائم کرلیا وہ نیوزی لینڈ کی جانب سے سنچری بنانے والے باپ بیٹے کی جوڑی کی تیسری مثال بن گئے ۔اس سے قبل یہ کارنامہ ہیڈلی اور رودر فورڈ کی باپ بیٹے کی جوڑی نے انجام دیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے گیند بازوں نے بہترین مظاہرہ کیا پاکستان کی کرکٹ تاریخ میں یہ آٹھواں موقع تھا جب پاکستانی پہلے بلے بازی کرتے ہوئے حریف ٹیم کے خلاف پہلی اننگز کی بنیاد پر 300 یا 300 سے زیادہ کی برتری حاصل کی ہے۔پاکستان نے 304 رن کی برتری حاصل کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کو فالو آن نہ کرانے کا فیصلہ کیا اور اپنی دوسری اننگز کی شروعات ہی تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 15 رن بنا لئے ہیں۔ کھیل ختم ہونے پر سلامی بلے باز محمد حفیظ 5 رن اور اظہر علی نو رن بناکر کھیل رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ نے اپنے پہلے 100 رن 4ء37 اوور میں مکمل کی جب کہ لاتھم نے اپنی سنچری مکمل کرنے کے لئے 212 گیندوں میں 13 چوکوں کا سہارا لیا۔

...


Advertisment

Advertisment