Today: Tuesday, September, 25, 2018 Last Update: 07:14 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

گیند بازوں نے کیا کمال:کوہلی

 

شکست کیلئے بلے باز ذمہ دار:میتھیوز

حیدرآباد، 10نومبر (یو این آئی)سری لنکا کی ٹیم پر مسلسل تیسری جیت سے مسرور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو کارگذار کپتان وراٹ کوہلی نے جیت کے لئے اپنے گیند بازوں کی تعریف کی ہے۔ جبکہ سری لنکا کے کپتان انجیلو میتھیوز نے شکست کے لئے اپنے بلے بازوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔میچ کے بعد اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کوہلی نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں ٹیم کے ہر کھلاڑی نے اپنے ذمہ داری کو بخوبی انجام دیا لیکن ٹیم کی جیت میں گیند بازوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ میچ میں امیش یادو نے چار وکٹ، اکشر پٹیل نیتین، دھون کلکرنی، روی چندرن اشون اور انباتی رائڈو نے ایک ۔ایک وکٹ حاصل کیا۔ وراٹ کوہلی نے کہاکہ وہ اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے۔ انہیں یقین تھا کہ چھ ہزار پورے کرنے کے لئے مزید پچاس رن کی ضرورت ہے۔ لیکن انہیں نہیں معلوم نہیں تھا کہ وہ ووین رچرڈز کی طرح تیز ہے۔انہو ں نے کہاکہ وہ اپنی ٹیم کی فتح کے لئے میدان میں ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ وراٹ کوہلی تیز ترین چھ ہزار رن مکمل کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ہیں۔دوسری جانب سے سری لنکا کیکپتان انجیلو میتھیوز نے ٹیم کی شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان کے بلے باز مکمل طور پر فلاپ رہے۔ جس کی وجہ سے ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔انہو ں نیکہاکہ عالمی کرکٹ میں مسلسل غلطیاں دہرانا بہت خطرناک ہے۔ حالانکہ ہندوستانی کرکٹ پر تین سو کا اسکور بنانا ہی چاہئے تھا۔ 240 کا اسکور حریف ٹیم کے گیند بازوں کے سامنے کچھ نہیں تھا۔انہو ں نے کہاکہ پاور پلے میں ہم نے دو سے تین وکٹ گنوادیئے اور رن بھی بہت کم بنائے۔انہو ں نیمزید کہاکہ عالمی کپ سے قبل ہم نے اپنے خامیوں اور طاقت کو پہچاننا ہوگا۔ ہم صحیح کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں۔ لیکن اس طرح کی کارکردگی کے ساتھ عالمی کپ میں شرکت کی توقع نہیں کی جاسکتی ہے۔ کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی اور کھیل میں اصلاح کرنی ہی ہوگی۔سری لنکا کو پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز میں مسلسل تین میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور سیریز بھی ان کے ساتھ نکل چکی ہے۔ اب دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے میچ تیرہ نومبر کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment