Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 08:54 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

راہل اور کرن کو ملا انعام ،ٹسٹ ٹیم میں شامل

 

برسبین ٹسٹ تک دھونی ٹیم سے باہر،رینا کی بھی ہوئی واپسی

ممبئی،10 نومبر(یواین آئی)ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے سلیکشن کمیٹی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مستقل کپتان مہندر سنگھ دھونی کو زخمی ہونے کے سبب سری لنکا کے خلاف جاری پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے باقی دو میچوں کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز کے پہلے میچ کے لئے ٹیم سے باہر کیا ہے۔ جبکہ کافی عرصے بعد روہت شرما اور رابن اتھپا کو قومی ٹیم میں شامل کیا ہے۔سلیکشن کمیٹی نے پیر کو سری لنکا کے خلاف باقی دو ون ڈے میچوں اور آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز کے لئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا۔ سری لنکا کے خلاف مسلسل تین فتوحات حاصل کرنے والی ٹیم کے کارگذار کپتان وراٹ کوہلی باقی سیریز میں بھی قیادت کی ذمہ داری نبھائیں گے جبکہ وہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹسٹ میں بھی ٹیم کے کپتان رہیں گے۔چوٹ کے سبب سیریز کے ابتدائی تین میچوں سے غیر حاضر رہنے والے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو ریسٹ دیا گیا ہے۔ ان کے دائیں کلائی میں چوٹ لگ گئی تھی۔ سلیکٹروں نے شاندار فارم کا مظاہرہ کرنے والے سلامی بلے بازی شیکھر دھون اور آل راؤنڈر روندر جڈیجہ کو بھی بقیہ دو ونڈے میچوں سے باہر رکھا ہے۔اس کے علاوہ آسٹریلیا کے دورے کے لئے کرناٹک کے بلے باز لوکیش راہل اور ریلوے کے لیگ اسپنر کرن شرما کو انیس رکنی ٹسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ لمبے عرصے باہر چلنے والے آل راؤنڈر سریش رینا کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ انہو ں نے آخری مرتبہ ستمبر 2012 میں ہندوستان کی جانب سے ٹسٹ میچ کھیلا تھا۔ گذشتہ کچھ عرصے سے انجری کے ساتھ جدوجہد کرنے والے سلامی بلے باز روہت شرما کی بھی ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ انہیں انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کے دوران چوٹ لگ گئی تھی۔حالانکہ سری لنکا کے خلاف سب سے زیادہ 283 رن بنانے والے سلامی بلے باز شیکھر دھون کو میچوں سے باہر کردیا گیا ہے۔ مہاراشٹر کے وکٹ کیپر کیدار جادھو کو ردھیمن ساہا کی جگہ ٹیم میں لیا گیا ہے۔اس موقع پر اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بورڈ کے سکریٹری نے کہاکہ وراٹ کوہلی چار ستمبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹسٹ میچ میں ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ دھونی دوسرے ٹسٹ میچ میں ٹیم کا حصہ بنیں گے۔ باقی دو میچوں کے لئے ون ڈے ٹیم:وراٹ کوہلی (کپتان)، اجنکیا رہانے، روہت شرما، امباتی رائڈو، سریش رینا، رابن اتھپا، اکشر پٹیل، کرن شرما، روی چندرن اشون، امیش یادو، دھون کلکرنی، اسٹوارٹ بننی ، ونے کمار اور کیدار جادھو ۔ہندوستانی ٹسٹ ٹیم :مہندر سنگھ دھونی (کپتان)، وراٹ کوہلی، شیکھر دھون، مرلی وجے، لوکیش راہل، چتیشور پجارا، اجنکیا رہانے، روہت شرما، سریش رینا، ردیھمن ساہا ، نمن اوجھا، روی چندرن اشون، کرن شرما، رویندر جڈیجہ، بھوبنیشور کمار، محمد شمی، ایشانت شرما، اومیش یادو، ورون آرون۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment