Today: Thursday, November, 22, 2018 Last Update: 01:29 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

یونس اور مصباح نے پھر جمایا رنگ ،پاکستان کی پوزیشن مستحکم

 

احمد شہزاد کے بعدیونس خان اور مصباح الحق نے بھی بنائی سنچری

ابوظبی،10 نومبر (یو این آئی)اظہر علی کے بعد ٹیم کے تجربہ کار بلے باز یونس خان (ناٹ آؤٹ 100)اور کپتان مصباح الحق (ناٹ آؤٹ102)کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ کے دوسرے دن تین وکٹ پر پانچ سو چھیاسٹھ رن پر اپنی پہلی اننگ ڈکلیر کردی ہے اس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگ میں بغیر کسی نقصان کے پندرہ رن بنالئے ہیں۔ ٹسٹ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب کسی ٹیم کے پانچ سرفہرست بلے بازوں نے اپنی کسی ٹسٹ اننگ میں 80 یا اس سے زیادہ رن بنائے ہیں اور یہ پانچواں موقع ہے جب پاکستانی ٹیم کے پانچ سرفہرست بلے بازوں نے کسی ٹسٹ اننگ میں مسلسل نصف سنچریاں بنائیں۔پاکستان نے اپنے گذشتہ روز کے اسکور ایک وکٹ پر 259 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ گذشتہ روز کے ناٹ آؤٹ بلے باز احمد شہزاد اپنے 126 رن کی اننگ سے آگے کھیلتے ہوئے 176 رن کے انفرادی اسکور پر ہٹ وکٹ ہوگئے۔وہ اپنے ڈبلز سنچری سے چوبیس رن پیچھے رہ گئے۔ ان کے علاوہ گزشتہ روز کے ناٹ آؤٹ بلیباز اظہر علی نے چھیالیس رن سے آگے کھیلتے ہوئے ستاسی پر اپنا وکٹ گنوابیٹھے۔دونوں بلے بازوں نے دوسرے وکٹ کی رفاقت کے لئے 169 رن جوڑے۔ جبکہ ان دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد تجربہ کار بلے باز یونس خان اور کپتان مصباح الحق نے چوتھے وکٹ کی رفاقت کے لئے ناٹ آؤٹ 193 رن کی ساجھیداری نبھائی۔پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد نے 371 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 17 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 176 رن بنائے۔ جبکہ اظہر علی نے 215 گیندوں کا سامنا کیا اور انہو ں نے چار چوکوں کی مدد سے ستاسی رن کا اسکور کیا۔آسٹریلیا کے خلاف مسلسل تین سنچری لگانے والے یونس خان نیوزی لینڈ کے خلاف بھی سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔ انہو ں نے 141 گیندو ں میں دس چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 100 رن بنائے۔جبکہ کپتان مصباح الحق نے 162 گیندوں کا سامنا کیا جس میں انہو ں نے نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 102 کا اسکور کیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے کوری انڈرسن سب سے کامیاب گیند باز رہے۔ انہو ں نے 68 رن دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ اش سوڈھی نے 162 رن دے کر ایک وکٹ لیا۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر نیوزی لینڈ کی جانب سے سلامی بلے باز ٹام لاتھم پانچ رن اور برینڈن میک کلم نو رن بناکر کھیل رہے ہیں۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment