Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 01:31 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

عالمی کپ میں اسپنر اہم کردار ادا کریں گے :سچن تیندولکر

 

لندن، 8 نومبر (یو این آئی) عالمی کرکٹ میں ہنگامہ مچانے والے ماسٹر بلاسٹر سچن تیندولکر نے کہا کہ آئندہ برس آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہونے والے عالمی کپ میں اسپنروں کا اہم کردار رہے گا۔ عالمی کپ میں ہندوستانی ٹیم کے پاس خطاب جیتنے کا بہترین موقع ہے۔ انہوں نے اپنی کتاب کے اجرا کے موقع پر اخباری نمائندوں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ وہ ملک میں وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ مل کر کھیلوں کو فروغ دینے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ سچن نے کہا کہ عالمی کپ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی حیران کن رہے گی ۔ اسپن گیندبازی کا اہم کردار رہے گا۔ حالانکہ عام طور پر یہ رائے ہے کہ پچوں کی تیزگیندبازوں کے لئے معاون ہونے کے سبب اسپنروں کو سخت آزمائش کا سامنا رہتا ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ ہر میچ میں اسپنروں کا اہم کردار رہے گا۔ انہوں نے ہندوستان آسٹریلیا ، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کو عالمی کپ کے لئے اپنی من پسند ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان چاروں کو سیمی فائنل میں دیکھنا پسند کریں گے۔ ملک میں کھیلوں کے فروغ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں راجیہ سبھا ممبرسچن تیندولکر نے کہا کہ انہوں نے کئی تجاویز وزیراعظم نریندر مودی کو سونپ دی ہیں اور وقت آنے پر ان کی تفصیلات ظاہر کی جائے گی۔ سیاست میں داخل ہونے کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایک کھلاڑی تھے اور ہمیشہ ایک کھلاڑی ہی رہیں گے۔ انہوں نے جو تجاویز وزیراعظم کو دی ہے انہیں منظور کرلیا گیا ہے۔ مستقبل میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے واضح جواب نہیں دیا ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ غیر رسمی طور پر کھلاڑیوں کے ساتھ اپنا تجربہ باٹتے رہیں گے۔

...


Advertisment

Advertisment