Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 10:57 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کیلئے پاکستان کے حوصلے بلند

 

ابوظبی، 8 نومبر (یو این آئی) آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ٹسٹ سیریز میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے پاکستان نے اتوار سے نیوزی لینڈ کے خلاف شرو ع ہونے والی تین میچو ں کی ٹسٹ سیریز کے لئے جامع حکمت عملی تیار کرلی ہے ۔اس میچ میں پاکستانی ٹیم ہر حال میں جیت حاصل کرنے کی کوشش کرے گی حالانکہ اس جیت سے اس کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی پر بہت زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔صرف دوسرے مقام کی ٹیم کے ساتھ وہ اپنی پوائنٹ کے فرق کو کم کرسکتی ہے لیکن اس میچ میں جیت کے ساتھ کپتان مصباح الحق ایک نیا سنگ میل قائم کرسکتے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ میں جیت کی صورت میں مصباح الحق ملک کے لئے 15 کامیابی حاصل کرنے والے کپتان بن جائیں گے۔ لیکن درجہ بندی میں ٹیم کی تین صفر سے جیت بھی بہت زیادہ فرق نہیں ڈال سکے گی۔ اس میچ کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے آسٹریلیا کی طرح نیوزی لینڈ کے خلاف بھی حکمت عملی تیار کرلی ۔دونوں ٹیمو ں کی سابقہ کارکردگی پر نظر ڈالی جائے تو نیوزی لینڈ کو آخری مرتبہ انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ اس کے بعد اس نے ایک ٹسٹ سیریز برابر کھیلی اور ٹیم نے فاتح حاصل کی ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان برینڈن میک کلم ، راس ٹیلر، ولیمسن ، جے پی واٹلنگ اور ون ڈے میں تیز ترین سنچری بنانے والے کوری اینڈرسن شامل ہیں۔ جو بلے بازی کو استحکام دینے کے لئے کافی ہیں۔ لیکن گیندبازی کا شعبہ نیوزی لینڈ کے لئے باعث تشویش ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا کے خلاف بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستان کے سب سے تجربہ کار بلے باز یونس خان تیزترین سنچری کا ریکارڈ برابر کرنے والے خود کپتان مصباح الحق کے علاوہ بلے بازوں کی لائن لگی ہوئی ہے جبکہ گیندبازوں کے شعبے میں اسپنر ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ موجود ہیں۔ جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف کل چالیس وکٹوں میں سے 26 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم موجودہ وقت میں عالمی درجہ بندی ساتویں نمبر پر ہے۔ سیریز جیتنے کی صورت میں اس کی درجہ بندی میں سدھار ہوگا لیکن اس سے پاکستان کی درجہ بندی متاثر ہوسکتی ہے۔

 

...


Advertisment

Advertisment